نواز ٹولے نے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل دیا، عمر اسلم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و سابق ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ نواز ٹولے نے اپنے ذاتی مفادات  اور کرپشن کیسز سے بچنے کےلیے وطن عزیز کو انارکی کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور نوجوان
www.khushabnews.com
 طبقہ پارٹی کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کیلئے عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔ نوجوان ہی کسی معاشرے میں ہر قسم کی تبدیلی لا سکتے ہیں اور چیئرمین عمران خان کی اصل قوت وطن عزیز پاکستان کا ینگ فلورز ہیں جو آئندہ عام انتخابات میں کئی دہائیوں پر محیط پارٹی کی کایا پلٹ کر رکھ دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دئیوال شہر میں یوتھ اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرملک حسن اسلم اعوان، ضلعی جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن‘ ملک اظہر حیات گنجیال‘ ملک طاہر ندیم ‘ راجہ حسن نواز سمیت ورکرز اور نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنونشن کے منتظمین ملک فیض رسول سنگھا‘ ملک منیر اعوان نے کہا کہ وطن عزیز پر نااہل سیاستدانوں نے قبضہ جما لیا ہے۔ وطن عزیز کے غیور اور بالخصوص نوجوان نسل آئندہ عام انتخابات میں نااہل سیاستدانوں سے ملک و قوم کو نجات دلانے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کو یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر کمزور اور غیر سنجیدہ تصور کرنے والوں کو ان کی سیاسی حیثیت کا اندازہ 2018 ء کے الیکشن میں ہو جائے گا۔
;
نواز ٹولے نے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل دیا، عمر اسلم نواز ٹولے نے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل دیا، عمر اسلم Reviewed by Khushab News on 10:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.