پشتونوں کے حقوق کا تحفظ کرینگے، عمر خان گردیزی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد عمر خان گردیزی نے کہا ہے کہ پارٹی پنجاب میں مقیم پشتونوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن
www.khushabnews.com
 بھر سے تعلق رکھنے والے پشتونوں کے وفود سے خوشاب میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں سرگودھا سے جمعہ دار خان‘ شہباز ‘ شیر زمان خان‘ اسلام دین‘ ضلع میانوالی سے اسلام خان‘ موسی خان‘ عبدالحق سمیت سینکڑوں پشتون ساتھی شامل تھے۔ وفود نے اے این پی کی اعلیٰ قیادت کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویگووال ٹول پلازہ تعینات پولیس اہلکار پشتونوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے اور ہزاروں روپے بٹورے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر عمر خان گردیزی نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ڈی آئی جی سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے ملاقات کر کے مذکورہ مسائل حل کرانے کیلئے بھرپور جدوجہد کرونگا۔ انہوں نے نادرا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پشتونوں کو وصولی کا معاملہ انتہائی ست روی کا شکار ہے۔ شناختی کارڈ کے اجراء کو تیز کیا جائے۔ 
;
پشتونوں کے حقوق کا تحفظ کرینگے، عمر خان گردیزی پشتونوں کے حقوق کا تحفظ کرینگے، عمر خان گردیزی Reviewed by Khushab News on 11:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.