ڈی سی صاحب آپ ہی حکم دے دیدیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی شہری شکیل احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وقار اسلم کالونی جوہرآباد کی گلی نمبر 4کے وسط میں 10مرلے کے خالی پلاٹ میں تقریباً 20سال سے گندگی ،کوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع ہے ،قرب و جوار کے محلے کے لوگ اپنے گھر کا کوڑا کرکٹ ،جانوروں کا فضلہ گوبر وغیرہ 
www.khushabnews.com
پھینکتے ہیں ،یہ گند گی کا ڈھیر تقریباً 7فٹ بلند ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کے نام دی ایک تحریری درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارہ سمیت کوئی یہ کوڑا کرکٹ گندگی کا ڈھیر نہیں اٹھاتا ۔بد بو اور تعفن سے اہل محلہ کی گزران نہایت تکلیف دہ ہے ،گندگی کا یہ ڈھیر مختلف بیماریوں کے مضر صحت گندے جراثیموں کا مسکن ہے ۔درخواست گزار نے ڈی سی سے اپیل کی ہے کہ وقار اسلم کالونی جو ہر آباد گلی نمبر 4کے وسط میں خالی پلاٹ کا گندگی کاڈھیر اٹھانے کا حکم صادر فرمائیں ۔
;
ڈی سی صاحب آپ ہی حکم دے دیدیں ڈی سی صاحب آپ ہی حکم دے دیدیں Reviewed by Khushab News on 6:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.