ضلع کونسل ، برف پگھل گئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) ضلع کونسل کے تمام دھڑوں کی جانب سے تعمیر و ترقی کے لیے باہمی مشاورت سے چلنے کا فیصلہ۔ وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک مسعود نذیر راجڑ نے کہا ہے کہ ہم تعمیر و ترقی کے حوالے سے ضلع خوشاب کو مثالی ضلع بنانا چاہتے ہیں اور جس کے لیے بلا 
www.khushabnews.com
تفریق تمام ممبران ضلع کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے تشکیل دیے جائیں گے۔وہ گزشتہ روز ضلع کونسل خوشاب کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلا س میں مختلف امور زیر بحث آئے ۔جس میں نیلامی ، پتن ، شیخوال ، تجاویز ٹیکس ، توثیق سابقہ اجلاس اتفاق رائے سے منظور ہوا۔ملک مسعود نذیر راجڑ نے کہا کہ جیسے ہی پنجاب حکومت کی طر ف سے ضلع کونسل کو فنڈز ملیں گے تو ہم بلا امتیاز تمام ممبران ضلع کونسل کو
 برابری کی بنیادپر ترقیاتی کاموں کیلئے گرانٹ جاری کردیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے تما م ممبران ضلع کونسل بلا تفریق تعاون کرتے ہوئے تمام کارروائی کو اائندہ بھی اسی طرح چلانے میں معاون ثابت ہوں اور ہم بھی یقین دہانی کراتے ہیں۔ کہ کسی بھی ممبر ضلع کونسل کی طرف سے آنے والی تجاویز کو ہر ممکن پذیرائی بخشی جائے ۔اجلاس میں ملک امیر حیدر سنگھا، حاجی امیر کلاسی، ملک عمران بشیر اعوان، 
ملک زبیر اترا، چوہدری خالد، میاں منیر، ولیم ناز بھٹی، رضا خان بلوچ   اور یوتھ ممبرسمیع اعوان سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تاہم چیئر پرسن محترمہ سمیرا ملک اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اہم رکن ملک احسان ٹوانہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ بعد ازاں ملک مسعود نذیر راجڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات کہ اپویشن نے آج ہمارے ساتھ باہمی مشاورت سے چلنے کا وعدہ کیا اور کچھ امورمیں ہم نے آپس میں طے کیے ۔ انکے تعاون کا میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ رہیں گے اورہم سب مل جل کر اس پلیٹ فارم کو ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کے لیے استعمال کرینگے۔



;
ضلع کونسل ، برف پگھل گئی ضلع کونسل ، برف پگھل گئی Reviewed by Khushab News on 8:41:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.