تین جاں بحق ایک زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک طالبعلم شدید زخمی ہو گیا ‘ پہلا حادثہ آدھی کوٹ مٹھہ ٹوانہ روڈ پر ہوا جہاں تیز رفتار اے سی کوچ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں آدھی کوٹ کا رہائشی 
www.khushabnews.com
ایک شخص کرم دین دھون اور اس کی ہمشیرہ خورشید بی بی زوجہ میر بخش موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ کرم دین دھون اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر ڈی جی ایل 9816پر اپنے ڈیرہ سے واپس گھر جا رہا تھا کہ مین روڈ پر آتے ہی اُسے بندیال کوچ کمپنی کی بس نمبر ایل ای ایس 8313نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دوسرا حادثہ جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ پر ہوا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موضع جوئیہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا طالبعلم نعیم عباس موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی محمد توصیف ساکن 51ایم بی شدیدزخمی ہو گیا۔
Image may contain: 9 people, people smiling
Image may contain: 16 people, people smiling
;
تین جاں بحق ایک زخمی تین جاں بحق ایک زخمی Reviewed by Khushab News on 10:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.