این آئی سی یو اینڈ او بی ایس وارڈ کا افتتاح

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں  این آئی ٹی یونٹ انتہائی نگہداشت برائے نوزائیدگان کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر نذرحیات مجوکہ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف
www.khushabnews.com
 محمود قاضی و دیگر ڈاکٹر ز اور ڈی او انفارمیشن آفیسر موجود تھے ۔کمشنر سرگودہا نے ڈی ایچ کیو میں مزید تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا جن میں ہپیاٹائٹس کے لیے الگ شعبہ بنانے کے لیے پلاٹ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ایمر جنسی بلاک کا وزٹ کیا آئی ڈی اے پی کے تعاون سے ریویمپنگ کا وزٹ کیا یہ بلاک دسمبر کے آخر تک فنکشنل ہو جائے گا انہوں نے پاکستان لیور کڈنی انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سی ایم کے ویژن کے مطابق زیر تعمیر ہئپاٹائٹس کلینک کا معائنہ کیا ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے کمشنر سرگودہا کو بریفنگ دی ۔ہارٹی کلچر کے لیے پلاٹ کا معائنہ بھی کیا ۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی بہبود مریضاں  شجاع ٹیپو نے کمشنر سے ملاقات کی ۔ ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کانفرنس ہال میں ہفتہ کنونشن محکمہ صحت کے حوالے محکمہ صحت کے افسران و ملازمین کوبریفنگ بھی دی۔ کمشنر سرگودھا ندیم محبوب کے دورہ جوہرآباد کے دوران ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے اُنھیں ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتاری کے حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی۔ 

;
این آئی سی یو اینڈ او بی ایس وارڈ کا افتتاح   این آئی سی یو اینڈ او بی ایس وارڈ کا افتتاح Reviewed by Khushab News on 10:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.