پی ٹی آئی کو گلی محلہ تک منظم و فعال کرینگے، گل اصغر بگھور

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے صدر انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے کرپشن مافیا کو جڑوں سے اُکھاڑنے اور چور اور ڈاکو حکمرانوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جس کے نتیجہ میں ہماری
www.khushabnews.com
 جماعت ہر محب وطن پاکستانی کی اُمیدوں کا مرکز بن چکی ہے سرزمین وطن پر سیاسی تبدیلی لانے کیلئے پی ٹی آئی کو یونین کونسل کی سطح تک منظم اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے سب آفس پاکستان ہاؤس جوہرآباد میں منعقدہ پی ٹی آئی ضلع خوشاب اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں و کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر نائب صدر جویریہ ظفر آہیر‘ راہنما سردار شجاع خان بلوچ‘ سابق ایم این اے پیر فیض الحسن گیلانی‘ ڈویژنل صدر حیدر علی بلوچ‘ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مختار بلوچ اور انصاف فیڈریشن کے کنوینئر تنویر اعوان ‘ سینئر نائب صدر چوہدری انعام الرحمن‘ ملک اظہر گنجیال‘ پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی صدر ساجدہ بیگم‘ حاجی رمضان مانگا‘ راجہ واجد حسین ‘ راجہ حسن نواز‘ ملک گلداد بگھور‘ ملک طاہر بگھور کوآرڈینیٹر‘ ملک آصف مزمل اعوان سمیت پارٹی راہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انجینئر گل اصغر بگھور نے تحریک انصاف کی تمام ذیلی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اُنھیں مزید فعال اور منظم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے وطن عزیز کو بحرانوں کے گرداب میں دھکیلا اور اب اُن کے پاس ان مسائل سے نجات حاصل کرنے کا کوئی ایجنڈہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کی کٹھہ پتلی حکومت اپنی توانائیاں نااہل وزیراعظم کو تحفظ دینے پر مرکوز کئے ہوئے ہے اُسے عوامی مفادات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو بحرانوں کی گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر اُبھرے گی۔ انجینئر گل اصغر بگھور نے بعد ازاں مظفر گڑھ روڈ پر 7والا موڑ پر منعقدہ کسان کنونشن سے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا کہ تحریک انصاف بر سراقتدار آ کر شعبہ زراعت پر سب سے زیادہ توجہ مبذول کرے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے لیکن حکمرانوں کی بد اعمالیوں کے باعث ہم اپنی غذائی ضروریات بھی پوری نہیں کر سکتے۔ شریف برادران نے غریب کاشتکاروں کو کسان پیکج کا لولی پاپ سے کر بہلایا۔ اب حالات یکسر تبدیل ہونگے اور تحریک انصاف کسی بھی سطح پر کسانوں کی حق تلفی نہیں ہونے دے گی۔ 
Image may contain: 9 people, people smiling
Image may contain: 16 people, people smiling
;
پی ٹی آئی کو گلی محلہ تک منظم و فعال کرینگے، گل اصغر بگھور پی ٹی آئی کو گلی محلہ تک منظم و فعال کرینگے، گل اصغر بگھور Reviewed by Khushab News on 7:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.