قبلہ اول اسرائیلی دارالحکومت، ضلع خوشاب میں احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جوہرآباد سمیت ضلع بھر میں مذہبی جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔ جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام صدیق اکبر پارک تا سرور شہید چوک جوہرآباد تک احتجاجی ریلی 
www.khushabnews.com
نکالی۔ اسی طرح انجمن حسینہ جوہرآباد اور وحدت المسلمین نے بھی اماہ بار گاہ حسینہ سے شرقی ریلوے پھاٹک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مولانا سید تقی نقوی اور راجہ مظفر حسن منصور اور سید حسن مہدی زیدی نے کی۔ سنی تحریک پاکستان ضلع خوشاب نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے صدر ٹرمپ کے اعلان پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے صدر حافظ فداء الرحمن‘ نائب صدر ملک تنظیر الحسن اعوان‘ مولانا تقی نقوی‘ راجہ مظفر منصور اور زمرد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ
نورپور تھل میں ریلی
 کے فیصلے نے نہ صرف فلسطینیوں کے زخمیوں پر نمک پاشی کی ہے بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ مقرری نے کہا کہ امریکی صدر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ کے اعلان سے مشرق وسطی میں امن و امان کی صورتحال اور خودمختاری کو شدید دھچکا پہنچا دیا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الگ الگ نکالی گئی احتجاجی ریلیوں کے شرکاء نے بینرز‘ کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر امریکی مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کے تصویر اور پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ 
;
قبلہ اول اسرائیلی دارالحکومت، ضلع خوشاب میں احتجاج قبلہ اول  اسرائیلی دارالحکومت، ضلع خوشاب میں احتجاج Reviewed by Khushab News on 8:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.