ملک نعیم اعوان خالق حقیقی سے جاملے

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سابق وفاقی وزیر"ملک نعیم خان اعوان طویل علالت کے بعد66برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ 
آبائی گاؤں پدھراڑ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اور مرحوم کے 
www.khushabnews.com
سیاسی جانشین ملک عمر اسلم اعوان ، ملک حسن اسلم اعوان ، ایڈیشنل سیکرٹری گلگت بلتستان ملک طاہر سرفراز ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان
 ایم این اے ملک عزیر خان ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ایم پی اے ملک وارث کلو ملک کرم الہی بندیال صوبائی وزیر ملک آصف بھا سابق ایم این اے ملک غلام محمد ٹوانہ ،سردار شجاع خان بلوچ سابق ایم پی اے تصور علی خان ،ملک صالح محمد گنجیال سابق ناظم ضلع خوشاب ملک احسان ٹوانہ ضلعی صدر پی ٹی آئی گل اصغر بگھور سابق تحصیل ناظم نورپور سیدرسول سہلال چیئرمین زکواۃ عشر چوہدری ارشد محمود،سیاسی رہنما ملک تنویر سلطان ،ملک شبیر خان ،ملک اللہ بخش سنگھاملک اسلم سیتھی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعدازاں سپرد خاک کردیا گیاقل خوانی بدھ دن گیارہ بجے سرگودھا ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ملک نعیم خان 1985 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 1988-1990-1993میں مسلسل چاربار ایم این اے رہے وہ وادی سون ،مہاڑ اورخوشاب کے عوام کے دلوں میں بسنے والے سیاستدان تھے 1997 میں علالت کی وجہ سے انتخاب میں حصہ نہ لے سکے اور اپنے بھانجے ملک عمر اسلم اعوان کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا جو انکی جگہ ایم این اے منتخب ہوئے ملک نعیم خان اعوان مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنما اورمیاں نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے وہ مختلف وفاقی وزارتوں کے منصب پر فائز رہے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے حلقہ میں ترقیاتی سکیموں کا جا بچھا دیا انکے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ملک نعیم خان بیس سال بستر علالت پر رہے اور 11 دسمبر 2017 کوآپنے خالق حقیقی سے جا ملے ملک نعیم خان مرحوم (ر)بریگیڈیر ملک ساول خان مرحوم کے بیٹے (ر)جنرل ملک سلیم خان کے بھائی ملک علی ساول کے چچا ملک طاھر سرفراز ملک عمر اسلم ملک حسن اسلم(ر) میجر فیصل عزیزملک اور ملک خالد اکبر کے ماموں سابق وائس چیرمین ضلع کونسل خوشاب ملک اکبر اعوان کے برادر نسبتی تھے ۔

وادی سون کی مزید خبریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے آواز آگاہی سنٹر اوچھالی میں تقریب منعقد ہوئی میڈیکل آفیسرسوشل نجم النسانے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن یہ پیغام اجاگر کرتا ہے کہ معاشرے میں تمام لوگوں کے انسانی حقوق کی پاسداری سے ہی انصاف اور امن کا حصول ممکن ہے معاشرتی اور انسانی ترقی کیلئے انسانی حقوق کا تحفظ بہت ضروری ہے ہمارے معاشرے میں خواتین اور بچوں کے علاوہ ورکنگ کلاسز کے حقوْ کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے سماجی کارکن ملک عمران سلیم نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری پاکستان کے عوام کی ترقی اور بہبود کی ضامن ہے اس عالمی دن منانے کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف منظم آواز اٹھائی جاسکے تقریب میں آواز آگاہی سنٹر کے انچارج حمیرا ملک ملک سیف اللہ خان عبدالحمید فاروق احمد سمیت موضع چٹہ اوچھالی کورڈھی سے لوگوں نے شرکت کی۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سماجی کارکن ملک محمد اقبال نسال نے کہا کہ اوچھالی نوشہرہ کو تعمیر ہوئے تین سال سے زائد عرصہ گزر رہا ہے نامکمل سڑک سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے متعدد بار حکام کے نوٹس میں لایا گیا مگر ابھی تک سڑک کی تعمیر نجانے کن وجوہات کی بنا پر ادھوری پڑی ہے مذکورہ سڑک کے تعمیر نہ ہونے سے بے شمار حادثات ہوچکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع اور کئی افراد اپاہج کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اب کٹھوائی سے نوشہرہ سڑک جگہ جگہ گڑھے ہونے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لیا جائے۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام )انسدادِ رشوت ستانی کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفےئر نوشہرہ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی میڈیکل سوشل آفیسر نجمہء النساء ملک تھیں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشوت ایک لعنت ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کر رہی ہے رشوت ستانی اور کرپشن کی روک تھام کے لئے سول سوسائٹی اور عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ترقی اور امن اسی وقت آسکتا ہے جب ہمارے ادارے اس لعنت سے پاک ہوں گے اور آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم سب لوگ اخلاق کے اعلی معیار کو قائم رکھتے ہوئے رشوت ستانی اور کرپشن کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں گے اور پاکستان کو ایک مثالی فلاحی معاشرہ بنائیں گے تقریب میں عبدالحمید، حق نواز، ڈاکٹر فاروق احمد، ملک غلام فرید اور ملک سیف اللہ نے بھی شرکت کی۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صاحبزادہ عزیز الحسن حمیدی نے کہا ہے کہ ربیع الاول بابرکت ماہ مقدس ہے جس میں آفتاب نبوت ؐ نے طلوع ہوکر اپنی ضیا پاشیوں سے تمام عالم کو منور کیا نبی کریمﷺ کی جن کائنات میں جلوہ گری ہوئی تو ہر طرف رحمت بہاریں چھا گئیں اور کفر کے اندھیرے چھٹ گئے انہوں نے کہا کہ پیر سیال حمید الدین کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے پیر آف مکان شریف حامد عزیز کی قیادت میں فیصل

آباد ختم نبوت کانفرس میں بھر پور شرکت کریں گے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع مردوال کی خاتون (ن) کے ساتھ اوباش نوجوان کی زیادتی کی ناکام کوشش ایف آئی آر کے مطابق سائلہ مردوال کی رہائشی خاتون (ن) حال کورڈھی موڑ اپنے گھر والوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوں کہ گھر میں اکیلا پاکر مسمی نور سلطان ساکن اوچھالی نے پسٹل میری کنپٹی پر رکھ کر زنا حرام کرنے کو کہا اس دوران میری قمیض پھٹ گئی اور زمین پر گرا دیامیرے شور اور مزاحمت کرنے پر میرا والد احمد خان اور بھائی عدنان حسین آگئے انہیں دیکھ کر ملزم بھاگ گیا پولیس نے (ن) کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
;
ملک نعیم اعوان خالق حقیقی سے جاملے ملک نعیم اعوان خالق حقیقی سے جاملے Reviewed by Khushab News on 6:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.