موت العالم موت العَالم

 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)معروف روحانی شخصیت حضرت مولانا امیرمحمد اکرم اعوان شَیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و امیر تنظیم الاخوان پاکستان گذشتہ روز 
انتقال فرماگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ مرکز دارالعرفان منارہ میں ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔امیر محمد اکرم
www.khushabnews.com
 اعوان1934ء کو نور پور گاؤں میں پیدا ہوئے۔ بنیادی ظاہری تعلیم کے بعد وقت کے عظیم صوفی بزرگ بحرالعلوم حضرت مولانا اللہ یار خانؒ کی خدمت میں پچیس سال وقف کیے اور سفر و حضر میں ان کے رفیق رہے۔اپنے شَیخ کی وفات کے بعدفروری 1984ء سے لے کر 2017ء تک سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذمہ داری سنبھالی اور سالکین کی تربیت۔ان کے مریدین لاکھوں کی تعدادمیں پوری دنیا میں موجود ہیں۔انھوں نے سیاسی فورم پر اپنی آواز پہنچانے کے لیے تنظیم الاخوان پاکستان کی بنیاد1993ء میں رکھی اور ’’رب کی دھرتی رب کا نظام‘‘ کے نعرے کو زبان زد عام کیا۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان متعدد کتب کے مصنف بھی تھے۔انھوں نے قرآن کریم کا ترجمہ ،معروف قرآنی تفاسیر’’ اسرار التنزیل‘‘ اور’’ اکرم التفاسیر‘‘ لکھیں جبکہ ایک پنجابی تفسیر’’ رب دی گلّاں‘‘ بھی زیر طبع ہے۔شرح مشکوٰۃ شریف ودیگر کتب تصوف کا گراں قدر خزانہ بھی اردو ادب کے لیے چھوڑ گئے ہیں۔امیر محمد اکرم اعوان ؒ علاقہ ونہار کے معروف کاشتکار،تاجر اور ہمہ جہت شخصیت تھے۔ربیع الاول کے ماہ مبارک میں فجاء محمد سراجا منیرا، فصلو علیہ کثیرا کثیرا کے نعرے کے ساتھ اس فانی جہان کو خیر آباد کہہ گئے۔جنازے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر راجہ ظفرالحق، پاکستان تحریک انصاف کی راہنما فردوس عاشق اعوان، ملک تنویر سیتھی ،ملک حاکمین،امجد علوی، ملک اسلم سیتھی،ملک صفدر اعوان، ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان،ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان،نواب سرفراز سیال، خواجہ محمد وقارجماعت اسلامی اور ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ سمیت پاکستان بھر سے مذہبی،سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
;
موت العالم موت العَالم موت العالم موت العَالم Reviewed by Khushab News on 6:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.