ڈاکٹر زبیری کے پینل نے میدان مارلیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو گروپ بھاری اکثریت سے جیت گیا‘ صدر کے عہدہ پر ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے 162ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اُن کے مد مقابل ڈیسنٹ گروپ کے اُمیدوار عبید اﷲ نیازی کو 
www.khushabnews.com
104ووٹ ملے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے پروگریسو گروپ کے اُمیدوار ڈاکٹر فضل نیازی نے 162ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ اُن کے حریف ڈیسنٹ گروپ کے اُمیدوار ڈاکٹر شاہین خان میو نے 104ووٹ حاصل کئے۔ پولنگ کے دوران ضلع خوشاب کے 274 ڈاکٹروں و لیڈی ڈاکٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 8ووٹ مسترد ہوئے۔ پولنگ کی نگرانی پی ایم اے ضلع خوشاب کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر اجمل ندیم نیازی نے کی جبکہ ڈاکٹر کامران اعجاز اور ڈاکٹر عبدالرحمن سمسال نے بطور الیکشن آفیسر اُن کی معاونت کی۔
ڈاکٹر خالد عزیز چوہدری پی ایم اے الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے

;
ڈاکٹر زبیری کے پینل نے میدان مارلیا ڈاکٹر زبیری کے پینل نے میدان مارلیا Reviewed by Khushab News on 5:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.