نوجوان مسلم لیگ ن لیگ کا اثاثہ ہیں، غلام حسین شاہد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کی بنیادی اکائی ہیں اور یہی ن لیگ کا حقیقی سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔ یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ہر دور میں انقلابی اقدامات کے ذریعے نہ صرف پارٹی
www.khushabnews.com
 کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرایا ہے بلکہ مشکل وقت کو بھی خندہ پیشانی سے گزارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر یوتھ ونگ خوشاب چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو کے بیٹے شاہ میر احمد کے عقیقہ کی منعقدہ تقریب اور عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان‘ ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ن لیگ خوشاب ملک عمران بشیر اعوان‘ ن لیگی راہنما و چیئرمین ملک امیر حیدر سنگھا‘ چیئرمین بیت المال خوشاب ملک فیاض نائیچ‘ یوتھ ونگ خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک احمد جاوید اعوان‘ ڈویژنل صدر یوتھ سرگودھا زاہد محمود کمبوہ‘ سینئر نائب صدر مرزا طلعت محمود ‘ دلدار خان بلوچ ایڈووکیٹ‘ مہر انور ایڈووکیٹ‘ وائس چیئرمین ایم سی خوشاب عامر خان سمیت ن لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا کہ ضلع خوشاب قائد میاں محمد نواز شریف کے متوالوں اور دیوانوں کا ضلع ہے جہاں سے ہر دور میں ن لیگ نے تمام حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو پارٹی کارکنوں اور انصاف پسند حلقوں کو کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے۔ ن لیگ کو توڑنے کیلئے نادیدہ قوتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ پارٹی میں دڑاریں ڈھونڈنے والے غیر سنجیدہ سیاستدانوں کو بھی کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو ایک گہری سازش کے ذریعے سیاست اور وطن عزیز کے غیور عوام سے دور کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے بل بوتے پر آئندہ عام انتخابات میں مدمقابل سیاسی پارٹی کو بہہ کر لے جائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور انکے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی‘ عوامی خوشحال اور فلاح و بہبود کے ضامن ہیں۔ ن لیگ کے قائدین نے جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کی سلامتی‘ بقاء اور سا لمیت کیلئے ہر مشکل دور میں قربانیاں دیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ ملک کی معاشی پوزیشن کو مستحکم کیا اور پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔ 
;
نوجوان مسلم لیگ ن لیگ کا اثاثہ ہیں، غلام حسین شاہد نوجوان مسلم لیگ ن لیگ کا اثاثہ ہیں، غلام حسین شاہد Reviewed by Khushab News on 5:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.