وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
www.khushabnews.com
کھبیکی جھیل صفائی 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سوشل ویلفیئر اور گراس روٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تعاون سے رضا کاروں کے عالمی دن کے حوالے سے کھبیکی جھیل پر تقریب منعقد ہوئی سوشل افسر نجم النسا نے کہا کہ سماجی خدمت اور بھلائی کے کاموں کیلئے رضا کارانہ خدمات مصروف معاشرے کا سرمایہ ہیں معاشرے میں تبدیلی اور آگہی مہم میں رضا کاروں کا کردار اہم ہے زراعت افسر ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ کھبیکی جھیل آبی پرندوں کا مسکن ہے اب بھی جھیل پر آبی پرندوں کی 25سے زائد اقسام موجود ہیں بعد ازاں عبدالحمید احسان الحق ظفر اقبال محمد عمران افتخار احمد سمیت دیگر نے جھیل کی صفائی میں حصہ لیا کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے تلف کیا۔

 روحانی محافل کا سلسلہ جاری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جشن عید میلاد النبیؐکے سلسلہ میں ابھی تک وادی سون کے مختلف علاقوں میں روحانی محافل جاری ہیں موضع سورکی میں چار خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے موضع اوچھالی میں نجی ٹورز ایجنسی کے اونر حاجی کبیر کی جانب سے ایک خوش نصیب کو عمرے کا ٹکٹ دیا گیا حاجی کبیر احمد نے بتایا کہ ہم آئندہ بھی ہر سال ماہ ربیع الاول کی بارہویں کو ایک خوش نصیب کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹکٹ دیں گے۔

 خواجہ حمیدالدین سیالوی موقف پر قائم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سجادہ نشین آستانہ عالیہ مکان شریف صدیق آباد صاحبزادہ پیر محمد حامد عزیز حمیدی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سجادہ نشین سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے جو رانا ثنا اللہ کے استعفے کامطالبہ کیا ہے ابھی تک اپنے موقف پر قائم ہیں ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے منفی پراپگنڈے پر کان نہ دھرے جائیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پیر سیال کے حکم پر لبیک کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے استعفے کی حمایت کرتے ہیں۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کاافتتاح
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے تحصیل اہسپتال نوشہرہ میں ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا حال ہی میں ایمر جنسی وارڈ کی توسیع کی گئی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف مقدس پیشہ سے منسلک ہیں جس کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے یہ لوگ پورے خلوص کے ساتھ مریضوں کی صحت یابی کیلئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہیں حکومت ان کے مسائل بارے موثر اقدامات کررہی ہے انہوں نے اہسپتال کی وارڈ اور لیبارٹیوں کا معائنہ کیا اورہیلتھ کونسل کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ملک ڈاکٹر جواد حسن ڈاکٹر شیر افضل ملک نائب تحصیلدار بھی موجود تھے بعد ازاں کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے ہیلتھ سنٹر کھبیکی اور کنہٹی باغ کا دورہ کیا ۔

 سپیشل ڈے پر تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سپیشل افراد کے عالمی دن کے حوالہ سے گورنمنٹ ایجوکیشن سنٹر میں تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی اے سی نوشہرہ ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈپٹی ڈی ای او ملک احسان احمد تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل افراد صلاحیتوں کے اعتبار سے کم نہیں ہیں ہماری توجہ سے ملک کے کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے ان افراد کی خدمت کرکے ہم دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں ادارہ کے سربراہ رضا الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق طلبہ کو ڈسٹرکٹ آفیسر سرگودھا شاہد محمود کے احکامات پر عمل کرایا جاتا ہے ادارہ کی جانب سے سکول یونیفارم فیس اور کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی میسئر ہے اس موقع پر ملک الفت حسین سحر اصغر مونا ملک اور دیگر موجود تھے بعد میں ایک آگائی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی۔

انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور انجمن بہبود مریضاں نوشہرہ کے زیر اہتمام تحصیل ہسپتال نوشہرہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی میڈیکل سوشل آفیسر محترمہ نجمہ النساء تھیں۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہیں اور انہیں زندگی کے ہر شعبہ میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ بھی اپنی صلاحییتوں کے جوہر دکھا سکیں انہوں نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نہ صرف ان افراد کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کیا ہے بلکہ خدمت کارڈ کے ذریعے ان کی مالی معاونت بھی جاری رکھی ہوئی ہے ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ ہمیں معذور افراد کو معاشرے میں ایک باعزت مقام دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تقریب میں عبدالحمید حق نواز ملک غلام فرید نے بھی شرکت کی۔

 جشن عید میلاالنبی کی خبریں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عید میلاد النبی ﷺ کے اس بابرکت موقع پر تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج تمام غلامان مصطفی ﷺ کی خوشی کا دن ہے ان خیالات کا اظہار پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین بھیر شریف وفاقی وزیر مذہبی امور نے عید میلاد النبی کے موقع پر پیر جاوید اقبال کھارا سے فون پر کیاانہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ عظمتوں کا پھریرا ہمیشہ لہراتا رہے گا اور آپکی ہر آنیوالی گھڑی سے بہتر ہے پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا کہ حضور خاتم النبیین ہیں اور عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کا دفاع ہمارے ایمان کا تقاضا ہے اور جب بھی ایسا وقت آئے گا ہم سینہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کیلئے ہمارا پہلے بھی جو کردار ہے تاریخ اس پہ گواہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی شخص آقا کائنات ﷺ کی عزت و حرمت کی بات کرتا ہے لوگ آج بھی اس سے محبت کرتے ہیں اور اسی نسبت سے لوگوں کو وقار نصیب ہوتا ہے آخر میں سجادہ نشین بھیرہ شریف نے ختم نبوت زندہ باد کے پر جوش نعرے بھی لگوائے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ملک بھر میں الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام شایان شان طریقے سے عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا حضور سرور کائنات ﷺ کی تشریف آوری سے ظلمت کا خاتمہ ہوا ان خیالا ت کا اظہار مرکزی صدر محمد آصف رضا نے کیا انہوں نے کہا کہ الکرم فرینڈز فروغ عشق رسول ﷺ کا پیغام لیکر نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ افکارِ حضور ضیاء الامت کی روشنی میں الکرم فرینڈز تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے محمد آصف رضا نے کہا کہ کارکنان الکرم فرینڈز ناموس رسالت کے سپاہی ہیں اور اپنے عظیم قائد قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کی قیادت میں متحد ہیں انہوں نے کہا موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ کے مطالعے کیلئے صدارتی ایوارڈ یافتہ تصنیف ضیاء النبی مفسر قرآن مفکر اسلام نباض عصر حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کے قلم کا شاہکار ہے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )عید میلاد النبی ﷺ کے مقدس دن پشاور میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں اور ہمارا ازلی ابدی دشمن انڈیا افغانستان کے راستے یہ سب کچھ کر ا رہا ہے ان خیالات کا اظہار الکرم فرینڈز کے مرکزی صدر محمد آصف رضا ،جنرل سیکرٹری محمد جعفر ماجد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھارا نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اور اس افسوسناک واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج پوری جرات اور جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے اور پوری قوم اس موقع پر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے یہ ناپاک عزائم کو قوم کبھی پورا نہیں ہونے دیگی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Image may contain: 9 people, people smiling

Image may contain: 16 people, people smiling

;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 5:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.