وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
ڈرگ انسپکٹر کی پراسرار خاموشی 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ادویات کی قیمتوں اور  ڈاکٹروں کی فیسوں میں ہو شر با اضافہ ہونے پر غریب عوام کے لئے علاج معالجہ پہنچ سے دور ہو گیا سہولیات کے فقدان کی وجہ سے عطائیت اور ہم پرستی پروان چڑھنے لگی ملک کی 70فیصد سے زائد آبادی پہلے ہی خط غربت سے نیچے زندگی 
www.khushabnews.com
بسر کرنے پر مجبور ہے کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی خواب بنا ہوا تھا کہ علاج معالجہ بھی غریبوں کی پہنچ سے مزید کوسوں دور ہو گیا اور ساتھ ہی غریب عوام عطائیوں کے ہاتھ لگے ہوئے ہیں کئی لوگ ان عطائیوں کی وجہ سے اپنی زندگیاں بھی گنوا بیٹھے ہیں وادی سون اور دامن مہاڑ میں عطائیوں اور میڈیکل سٹوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ ڈرگ انسپکٹر محمد فاروق شکایت ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اہلیان علاقہ ملک سلیم،ملک نعمان،ملک مسرت،ملک عدنان،ملک قاسم اور ملک ممتاز نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کی خاموشی انسانی جانوں کیلئے مزید خطرہ بن گئی ہیں اور عطائیوں اور میڈیکل سٹوروں نے اسکی پشت پناہی کی وجہ سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا ہوا ہے میڈیکل سٹور والوں نے ادویات کی قیمتوں میں سرکاری ریٹ سے کئی گنا بڑھا کر عوام کا خون چو س رہے ہیں جبکہ ڈرگ انسپکٹر محمد فاروق فرضی کاروائی کر کے واپس چلے جاتے ہیں ۔

 میلاد النبی کی تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺکے موقع پر ایک نہایت شاندار میلاد النبیﷺ منعقد کروایا گیا ۔جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر اُم ایمن نے میلاد کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم ﷺ کی دنیا میں آمد کے ساتھ ہی جہالت کی تاریکیاں چھٹ گئیں اور انسان کو اس کی عظمت حقیقی سے آشنائی میسر آئی ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی تشریف آوری سے قبل پوری دنیا کفر و ضلالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی اور لوگوں کو مذہبی ،اخلاقی،تمدنی،معاشی اور معاشرتی زندگی موت سے بھی بد تر تھی اس وقت ہمارا فرض ہے کہ ہم یہود و نصاری کی سازشوں کے مقابل سیرت طیبہ سے رہنمائی لیں اور بلاجواز اختلافات و تعصبات سے دامن چھڑا کر ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو جائیں تاکہ عظمت رفتہ کا حصول ممکن بنایا جا سکے ۔میلاد النبیﷺ کی محفل میں ادارہ کی انچارج سعدیہ ملک اور دیگر سٹاف اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.