خانہ بدوش بچوں کو سکول بیگز کی تقسیم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر خو شاب افتخار حسین بلوچ خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کو حق ہے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ملک وقوم کا مفید شہری بنائے۔ حکومت فروغ تعلیم کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرہ کا ہر شہری حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں سے استفادہ کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلاک نمبر 3جوہرآباد میں خانہ بدوشوں کے بچوں میں سکول بیگز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مہمان اور پاکستان کے روشن وتابناک مستقبل کی ضمانت ہیں ۔اس لئے ان کی مثبت تربیت اور کردار سازی کے ذریعے ہی ملک وقوم کا وقار بلند کیا جاسکتاہے ۔ افتخار حسین بلوچ کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ قوم کے ہر بچے کو بستہ دیکر سکول بھیجا جائے۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے خانہ بدو شوں کے درجنوں بچوں میں سکول بیگز تقسیم کئے۔
;
خانہ بدوش بچوں کو سکول بیگز کی تقسیم خانہ بدوش بچوں کو سکول بیگز کی تقسیم Reviewed by Khushab News on 6:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.