تسنیم قریشی سمیت عہدیداروں کی بلاول بھٹو سے ملاقات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سرگودھا ڈویژن کے سینئر عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے لئے سوچتی اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی ایک دن کی پارٹی نہیں ہم نے پاکستان کی بقا اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے جانوں کے کے نذرانے پیش کئے ہیں ہم شہید کے وارث ہیں ہم نے جمہوریت کے تحفظ اور بحالی کے لئے قربانیاں دی تھیں اور دیتے رہیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے زردار ی ہاوس اسلام آباد میں سرگودھا ڈویژن کے سینئر عہدیدارا ن سے کیا میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی صدر قمر زمان کائرہ او ر صوبائی سیکرٹری چوہدری منظور احمد اضلاع سرگودھا خوشاب میانوالی اور بھکر کا تحصیل سطح پر دورہ کریں پارٹی تنظیمی امور کے علاوہ ناراض کارکنوں سے ملاقاتیں کریں جبکہ مقامی سیاسی اکابرین سے ملاقاتیں بھی کریں اور ماہ صیام سے پہلے بلاول بھٹو زرداری سرگودھا شہر میں رکنیت سازی مہم کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کریں گے ۔اور ورکرکنونشن سے خطاب بھی کریں گے جبکہ ضلعی صدر سرگودھا چوہدری نعمان اللہ مہوٹہ کی طرف سے بھلوا ل میں جلسہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے پروگرام کی حتمی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں قمر زمان کائرہ،چوہدری منظور احمد،نیئر بخاری ، مصطفے نواز کھوکھر کے علاوہ ،تسنیم احمد قریشی ڈویژنل صدر، حاجی ظل حسنین ڈویژنل جنرل سیکرٹری ، ملک حامد نواز،تنویر بخاری،راؤ قمر اقبال ،جمشید خان ، ڈاکٹر نعیم صادق، مرزانیاز بیگ نے شرکت کی۔
;
تسنیم قریشی سمیت عہدیداروں کی بلاول بھٹو سے ملاقات تسنیم قریشی سمیت عہدیداروں کی بلاول بھٹو سے ملاقات Reviewed by Khushab News on 7:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.