جاوید اعوان نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
بلاول بھٹو کی قیادت ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔عماد جاوید اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلاول بھٹو ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی گود میں پرورش پانے والے بلاول بھٹو عوامی حقوق کیلئے میدان سیاست میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں آئندہ انتخابات میں عوامی فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں آئے گاپیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی نوشہرہ کے صدر ملک عماد جاوید اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن احتساب سے بوکھلا چکی ہیں جبکہ پی ٹی آئی اپنی مصنوعی مقبولیت سے پھولے سے نہ سماء رہی ہے ایک جماعت قومی اداروں پر بیانی حملے کر رہی ہے تو دوسری جماعت عوام کو مسترد کردہ لوگوں کا مجمع اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں عوامی حقوق کی کوئی بات نہیں کرتا عوام مہنگائی ،بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے عوامی حقوق کی بات صرف پاکستان پیپلز پارٹی کرتی ہے پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور حکومت بنا کر ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے نئے تقاضوں کے ہم آہنگ ہو کر عملی اقدامات اٹھائے گی جس سے عوام میں خوشحالی آئے گی ۔

ختم نبوت ایمان کا بنیادی جزوہے، نبیلہ ملک
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب میڈم نبیلہ ملک نے اخباری بیان میں الزام تراشیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ختم نبوت ﷺپر ہمارا عقیدہ اور ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے نبی ﷺکے نام پر میری جان بھی قربان ہے چند لوگ بلا جواز اپنے ذاتی مفادات کی خاطر الزام تراشی کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم ایسے لوگ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گے انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے ہم اللہ کے فضل وکرم سے ہر محاظ اور ہر فورم پر دنیا بھر میں قادیانیت کے کفر کو بے نقاب کر کے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے جن لوگوں نے میرے خلاف الزامات لگائے میں انکے خلاف قانونی کاروائی کا حق بھی رکھتی ہوں ۔


جاوید اعوان نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موجودہ ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے این اے 93سے الیکشن کا اعلان کر کے حلقہ کی عوام کے زخموں پر نمک لگا دیا جو آدمی 15سال ایم پی اے رہ کر کچھ نہ دیں سکا ووٹر کو بے سروسامانی کے عالم میں چھوڑ دینے والے اسی ووٹر سے عزت کی امید لگائے بیٹھے ہیں مگر اب ووٹران کے کسی بہکاوے میں نہیں آئے گاان خیالات کا اظہار دامن مہاڑ کی سماجی شخصیت ملک وسیم اکرم اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہامسلم لیگ ن کے موجودہ ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے حلقہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے این اے 93تو دور کی بات ہے اگر یہ آدمی کونسلر بھی الیکشن لڑے تو عوام اسکو ووٹ نہیں دیں گی نئی حلقہ بندیوں میں موجودہ ایم پی اے سے جب دامن مہاڑ الگ ہوا تو عوام نے شکرانے کے نوافل ادا کئے اور اب جب انہوں نے پھر این اے 93سے الیکشن کا اعلان کیا تو عوام میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی حلقہ کی تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے کئی قیمتیں جانیں ضائع ہو چکی ہیں کئی لوگ سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوئے جو معذور ہو چکے ہیں ہسپتالوں میں کوئی ڈاکٹر نہیں جہاں سے غریب آدمی دوائی لے سکیں ڈسپنسروں کے رحم وکرم پہ بی ایچ یو،آر ایچ سی اور تحصیل ہسپتال چل رہے ہیں بچیوں کیلئے کوئی ہائی سکول نہیں ہے انکے مستقبل تباہ وبرباد ہو رہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں لوگ شہروں میں بچیوں کو تعلیم حاصل نہیں کروا سکتے اس جدید دور میں انسان جانوروں کے ساتھ پانی پینے پر مجبور ہیں اور جہاں چشموں کا پانی آ رہا ہے انکے پائپ اتنے زنگ آلودہ ہے کہ لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاء ہو چکے ہیں موجودہ ایم پی اے ملک جاوید اعوان سے حلقہ کی غریب عوام کی اپیل ہے کہ خداراہ آپ نے 15سال ہمارا خون چوسا اب کسی اور کو موقع دیں تاکہ عوام کی کم ازکم بنیادی سہولیات میسر ہو سکے ۔
انتخابی عملے کی ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ کا سلسلہ آج تحصیل نوشہرہ میں اختتام پزیر ہو گیا ضلع خوشاب تحصیل نوشہرہ میں جنرل الیکشن 2018ء کے انتخابات کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ میں ٹریننگ کا آغا کل سے شروع تھا ٹریننگ میں اے سو پچاس خواتین اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور ایک سو پچاس خواتین پولنگ آفیسرز نے ٹریننگ میں شرکت کی ماسٹر ٹرینرز ملک شبیر اعوان نے پولنگ کے تمام عملہ کو مختلف امور پر ٹریننگ دی اور الیکشن میں تمام قوائد وضوابط کو برقرار رکھنے کی ہدایات دی تحصیل نوشہرہ میں آج کی ٹریننگ میں تمام خواتین نے حصہ لیا اور آئندہ انتخابات کی ٹریننگ کا آج اخری دن تھا۔
;
جاوید اعوان نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا جاوید اعوان نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا Reviewed by Khushab News on 9:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.