این اے94 پی ٹی آئی ٹکٹ، خدا بخش ٹوانہ نے خاموشی توڑ دی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق صوبائی وزیر ملک خدا بخش ٹوانہ نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے مناسب سمجھا تو محمد احسان اللہ کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارے ، میں ہر لحاظ سے ان کی کامیابی کےلئے کوشش کروں گا ، اگر تحریک کسی اور کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی گلہ نہیں لیکن دوستوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینا ہماری مجبوری ہے -سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملک احسان اللہ ٹوانہ کے اکاونٹ سے جاری کردہ ایک پریس ریلز کے مطابق  انہوں نے کہا کہ احسان اللہ ٹوانہ نے مجھے اعتماد میں لے کر2011 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن پارٹی کے اندر عجیب سا کلچر دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے - اس موقع پر میں یہ واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے مختلف اوقات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے رابطہ کیے جانے پر متعدد اضلاع میں کچھ سینئر سیاستدانوں کی تحریک میں شمولیت کے عمل کی نگرانی کی ہے تا ہم میں خود اس عمر میں ٹکٹ یا عہدے حاصل کرنے کے لیے نوخیز ، نوعمر نوجوان عہدیداروں کی خوشنودی حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتا - میرے نزدیک کسی عہدے یا منصب سے زیادہ اہم عزت نفس ہے - ہم عزت کرنا جانتے ہیں اور دوسرے سے بھی عزت کی توقع کرتے ہیں - ہم سیاست میں عزت اور محبت کرنے کے موجود ہیں - اگر تحریک ہماری بجائے کسی اور کو قومی حلقہ سے بہتر امیدوار سمجھتی ہے تو ہم اپنا فیصلہ خود کریں گے - ضلع بھر میں ہمارے دوستوں کا گروپ جس نے ضلع کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ اور اکثر اوقات حکومت وقت کے مخالف ہو کر قومی، صوبائی اور بلدیاتی سطح پر دوستوں کی بے لوث مہربانی سے کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اپنے فیصلوں میں کسی نوخیز ، نا تجربہ کار عہدیداروں کی مرضی کے تابع نہیں ہیں - اگر عمران خان صاحب کو صورت حال کا ادراک ہے تو بہتر ہو گا کہ وہ ملاقات کےلئے وقت نکالیں - ہم نے محمداحسان اللہ کو انشااللہ کو ہر صورت این اے94 سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ہےَ۔
;
این اے94 پی ٹی آئی ٹکٹ، خدا بخش ٹوانہ نے خاموشی توڑ دی این اے94 پی ٹی آئی ٹکٹ، خدا بخش ٹوانہ نے خاموشی توڑ دی Reviewed by Khushab News on 9:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.