ہماری وابستگی صرف پی ٹی آئی اور عمران خان کےساتھ ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے زیر اہتمام جوہرآباد میں کرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی، جنرل سیکرٹری عطاء اللہ شادی خیل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں پی ٹی ٹی آئی کی تما ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں و کارکنوں بڑی تعداد میں  شریک تھے  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ انصاف کی فتح ہے، تکبر کے بت ٹوٹنے پر قوم خوش ہے، اب کرپشن کا معاملہ صرف شریف خاندان تک محود نہیں رہا بلکہ انکے چہیتوں تک پہنچ چکا ہے انشاء باللہ پاکستان کے غیور عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے سیاسی فرعونوں کو سیاست بدر کردیں گے ۔ عامر کیانی کا کہنا تھا کہ استحصالی ٹولے کو سیاست سے آوٹ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی قوم خوشحال ہو سکتی ہے، انتخابات کا دن جمہوریت و سیاست کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والوں کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا، غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے باری باری عبرت کا نشان بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شخصی و خاندانی حکومتیں بادشاہت کی طرز پر چلائی جاتی رہی ہیں، پارلیمنٹ نے ہمیشہ محروم طبقات کی بجائے اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کیا، شریف خاندان 30 سال سے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، دنیا کے 55 ممالک میں جائیدادیں بنانے والے دیانتدار نہیں ہو سکتے، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ شادی خیل نے کہا کہ شریف خاندان کی نظر میں فوج اور عدلیہ سمیت سب برے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ لوگ پاکستان سے پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر چلے جائیں، شریف خاندان نے ہمیشہ جرنیلوں کی گود میں بیٹھ کر سیاست کی، تحریک انصاف کی بائیس سالہ جدوجہد کے نتیجہ میں سر زمین پر سیاسی تبدیلی کی راہیں ہموار ہوئیں ، انشاء اللہ اگلے الیکشن میں جھوٹ فریب کرپشن اور انتقام کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلے دفن ہو جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے پارٹی ٹکٹ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے مخلص او ر محب وطن امیدواروں کو ہی جاریء کئے جائیں گے تاکہ وہ تبیلی کے اسعمل میں عمران خان کے دست و بازو بن سکیں ، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ٓئی کے ضلعی صدر اور سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکم انجینیئر گل اصغر بگھور نے کہا کہ ہماری تمام تر واستگیاں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں ، انشا ء اللہ انکی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ان کے ہراول دستے میں شامل ہوں گے ۔ کنونشن سے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی سینئر نائب صدر جویریہ ظفر آہیر،سابق ایم این ملک عمر اسلم اعوان ، سردار شجاع خان بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی اور ملک غلام حسن سلہال نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں جب پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی اور جنرل سیکرٹری عطاء اللہ شادی خیل جوہرآباد کی حدود میں داخل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ضلعی صدر انجینئر گل اصغر بگھور کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ان کا فقید المثال استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ 
;
ہماری وابستگی صرف پی ٹی آئی اور عمران خان کےساتھ ہے ہماری وابستگی صرف پی ٹی آئی اور عمران خان کےساتھ  ہے Reviewed by Khushab News on 10:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.