خوشاب میں غنڈہ گردی کلچر نہیں چلنے دینگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہری اتحاد خوشاب کے راہنماؤں کے اعزاز میں بلدیہ خوشاب کے سابق کونسلر ملک محمد رفیق نائچ نے عشائیہ اہتمام کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں سابق تحصیل ناظم خوشاب ملک غلام رسول سنگھا پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہم خوشاب میں سیاسی اختلافات میں کلاشکوف کلچر کو رواج نہیں دینے دیں گے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ سے یہ بات ثابت ہے کہ آرمی کی ٹیم نے جس جگہ دیوار گرائی وہ اس کی ملکیت تھی اور اس پر دیوار بنانا یا دوکانیں تعمیر کرنا غلط اور ناجائز تھا جس کی تصدیق ریکارڈ سے کی جا سکتی ہے اس موقع پر شہری اتحاد کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے قاری سعید احمد ،حاجی فخر حسین ،دلدار حسین خان بلوچ ایڈووکیٹ ،امیر حیدر سنگھا اعوان ،امیر حیدر نائچ ،ملک عظمت اللہ مدھوال اور سردار علی خان بلوچ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ شہری اتحاد ہر صورت صوبائی وزیر ملک محمد
 آصف بھا کے مقابلہ میں امیدوار دے گا کیونکہ جن روایات کو وہ فروغ دے رہے ہیں ہمارے عوام اس کے متحمل نہیں ہو سکتے دریں اثناء اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک رفیق نائچ نے کہا کہ وہ شہری اتحاد کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے شہری اتحاد کی حمایت کرنا ہے یا نہیں کرنا
;
خوشاب میں غنڈہ گردی کلچر نہیں چلنے دینگے خوشاب میں غنڈہ گردی کلچر نہیں چلنے دینگے Reviewed by Khushab News on 6:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.