وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

ترقیاتی کام عبادت سمجھ کر کرائے، جاوید اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد جاوید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ میرے حلقہ میں تعمیر وترقی کے کام کسی سے پوشیدہ نہیں عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرائے جاتے ہیں کسی پر احسان نہیں کرتے اگر حلقہ میں ترقیاتی کام نہ ہوتے تو عوام مجھے پہلی بار مسترد کرکے نیا امیدوار سامنے لے آتے مسلسل تین بار ممبر صوبائی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونا یہ عوام کی محبت اور عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر پہنچانا کا ثمر ہے مجھے پورتوقع ہے اگلے انتخابات پر حلقہ کے عوام مجھے کامیابی سے نوازیں گے اور علاقہ بھر میں تعمیر وترقی کا سلسلہ جاری رہے گا سیاسی مخالفین کو ہمارے ترقیاتی کام ہضم نہیں ہورہے اسی بنیاد پر جھوٹے پراپگنڈے کرکے ہماری شہرت کو ناکام نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں عوام بخوبی واقف ہیں کہ ان کا صیح معنوں میں ہمدرد کون ہے۔


لینڈ ریکارڈ ملازمین کی ہڑتال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام))پنجاب بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ میں بھی لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر اراضی کے ملا زمین نے تالہ بندی کر دی ،عوام ذلیل وخوار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں لینڈ ریکارڈ اسسٹنٹ سروس انچارج نعمان اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر لینڈ ریکارڈ عبدالمجید کے خلاف اینٹی کرپشن کی طرف سے ناروا سلوک اور تشدد کے خلاف پنجاب بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ میں لینڈریکارڈ اراضی سنٹر کے ملازمین نے احتجاجاتالا بندی کر دی اس موقع پرانچارج لینڈ ریکارڈ نوشہرہ خالد نواز نے بتایا کہ محکمانہ کاروائی قانون کے مطابق کرنا حق ہے ناکہ اسطرح ملازمین پرتشدد اور رسواء کہاں کا قانون ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں ڈپیارٹمنٹل انکوائری کرائی جائے ثابت ہونے پر اتھارٹی اہلکار کے خلاف خود ایکشن لے اور سول کورٹ کے حوالے کرئے تمام ملازمین کو سروس سٹرکچر دیا جائے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ہمارا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ وادی سون اور اسکے گردونواح میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام میڈیکل سٹورز بند،مریض رل گئے ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ وادی سون کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی حکومت کے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ترمیمی قوانین 2017کے خلاف مکمل ہڑتال کر دی ہے شٹرڈاؤن اور غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج کرتے ہوئے تمام میڈیکل سٹورز بند کر دئیے ہیں جسکی وجہ سے مریض رل گئے اور مریضوں کو ادویات لینے کیلئے شدید پریشانی کا سامنا ہے میڈیکل سٹورمالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہم سے بچوں کی روزی چھیننے کی کوشش کر رہی ہے حکومت مریضوں اور عوام کی مشکلات کا ادارک کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر کالے قوانین واپس لیں ہمارے مطالبات پورے ہونے تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رہے گی اور جب تک ڈرگ ایکٹ 2017واپس نہیں لیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

غیر معیاری آئس کرم کی فروخت عروج پر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے دو نمبر ناقص ،غیر معیاری آئس کریم کی کھلے عام فروخت جاری،بچے گلے سمیت کئی بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ شہر اور گردونواح میں محلوں،گلیوں اور سکولوں کے سامنے دو نمبر ناقص آئس کریم کی فروخت کا عمل جاری کیا ہوا ہے اس دو نمبر آئس کریم کے مالکان نے بھاری مال کمانے کیلئے اپنے کارندے بھرتی کئے ہوئے ہیں جن کے پاس موٹر سائیکل ہوتے ہیں اور وہ گلی،محلوں اور سکولوں کے باہر ناکے لگا کر کھڑے ہو جاتے ہیں 5روپے سے لیکر20روپے تک فروخت ہونے والی یہ ناقص آئس کریم زیادہ تر بچے کھاتے ہیں اور بچے کھاتے ہی پیٹ سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے مکمل خاموشی پر ایک سوالیہ نشان ہے اہلیان علاقہ محمد مسعود،ملک عدنان،محمد عزیز،محمد حمید ودیگر نے ڈی سی خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مریضوں کا علاج عبادت ہے،ڈاکٹر ثوبیہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام کی خدمت عبادت سمجھ کے کرتی ہوں ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں طبی سہولیات فراہم کرنا اور ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنا اور لیبارٹری میں تمام ٹیسٹوں کیو یقینی بنانا میری اولین ترجیح میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ایم ایس ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ملک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تعیناتی کے بعد ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے اگرکوئی ہسپتال کا عملہ اپنے فرائض کی ادائیگی اچھی طرح سرانجام نہیں دیتا تو اسکے خلاف محکمانہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ڈاکٹر ایک مسیحا ہوتا ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ڈاکٹرز اور سٹاف کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ وہ مریض کی دیکھ بھال میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں ۔

آتش بازی و پٹاخوں کی سر عام فروخت
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں حکومت پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے شب برات کے قریب آتے ہی گلی محلوں اور بازاروں میں آتش بازی اور بارودی پٹاخوں کی گونجتی آوازیں عوام کیلئے درد سر بننے لگیں جبکہ پولیس پابندی کے باوجود اس کی روک تھام کیلئے ناکام شب برات کے قریب آتے ہی علاقہ بھر میں آتشیں پٹاخوں اور گندھک کی سر عام فروخت جاری ہے جسکے باعث گلی ،محلہ میں پٹاخوں کی آواز ہر وقت گونجتی رہتی ہے جس سے کوئی بڑا سانحہ بھی رونما ہو سکتا ہے پٹاخوں کی آوازیں سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہوا ہے مگر انتظامیہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھڑے بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی بڑے سانحہ رونما ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اہلیان علاقہ ممتاز،عزیز،صدیق،فرحان نے ڈی پی او کوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر کاروائی کا حکم دیا جائے اور جن دوکانداروں نے یہ سامان رکھا ہو ا ہے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔


ہائی سکول اوچھالی میں تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں جماعت ہشتم کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذہین طلباء کو پنجاب ایجوکیشن اینڈ اینڈاوٗمنٹ فنڈ سکالر شپ سرٹیفیکٹس اور چیک تقسیم کئے گئے ہیں رواں سال میں بھی شاندار کارکردگی کی بناء پر مذکورہ سکول کے سو سے زیادہ بچوں کو تعلیمی وظائف اور اسناد دی جا چکی ہیں جو سکول کے شاندار روایات اور اعلی تعلیمی ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی کے ہیڈ ماسٹر ملک سلطان اکبر اعوان نے بتایا کہ اس وقت تمام سرکاری سکولوں میں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ تمام جدید سہولیات موجود ہیں اور حکومتی مشینری روزانہ نئے پروگرام متعارف کروا کے بچوں کی ہمہ جہتی تربیت کا بندوبست کر رہی ہے اب یہ تمام والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو ریاستی تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں اور وزیر اعلی پنجاب پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے خواب تعبیر کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہمارے اساتذہ طلبہ کو بہترین تعلیم کے ساتھ انکی شخصیت کی نکھار کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے ہم لوگ اس میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں طلباء فضول کاموں میں اور کسی بھی منفی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں جن سے انکی ذہنی اور جسمانی قوت پر منفی اثرات رونما ہوں۔

والی بال میچ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایک سوشل میڈیا گروپ و نجی کاروباری ادارے کے باہمی اشتراک سےگزشتہ روز  ناصر سعید کلب اور کمبائینڈ سون الیون کی ٹیموں کے درمیان شوٹنگ والی بال شو میچ نوشہرہ میں منعقد ہوا جو کمبائینڈ سون الیون نے کانٹے دار مقابلے کے بعد مجموعی پوائنٹس کی بنیاد پر جیت لیا گزشتہ روز ہونے والے اس میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی نامور سابق والی بال کھلاڑی ملک امیر اعوان تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر میچ انتظامیہ کی جانب سے سابق کھلاڑیوں مہر محمد خان اوچھالی،محمد سعید نوشہرہ اور ملک امیر اعوان مردوال کو انکی والی بال میں اعلی کارکردگی اور خدمات پر خصوصی شیلڈ جاری کی گئیں اہل علاقہ نے عوام کو تفریح فراہم کرنے اور میچ کے موئژ انتظامات پر میچ انتظامیہ کی کاوش کو سراہا ہے اس میچ میں یونین کونسل مردوال چےئرمین ملک ہادی بخش اعوان نے خصوصی شرکت کی ۔

;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.