وادی سون ، جان کے لالے پڑ گئے

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
ہائی سکول مردوال میں تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول مردوال میں سکول کی گزشتہ سال میں تعلیمی اور کھیلوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جبکہ مقدس اوراق کو محفوظ بنانے کیلئے قرآن محل کا بھی افتتاح کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی یونین کونسل مردوال چےئرمین ملک ہادی بخش اعوان تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک اقبال احمد اعوان نے بتایا کہ سکول کے 75فیصد سے زائد طلباء نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تعلیمی وظائف حاصل کئے ہیں جبکہ کھیلوں میں انکے سکول کے طلباء نہ صرف تحصیل بلکہ ضلع سطح پر کامیاب ہوئے اور اب ڈویژن کے مقابلوں میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں مہمان خصوصی چےئرمین ملک ہادی بخش اعوان نے سکول کی کامیابیوں پر ہیڈ ماسٹر اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے سے مستقبل میں بھی کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے چئیرمین نے سکول کے گراؤنڈ کا اعلان بھی کیا تقریب کے آخر میں وظائف اور کھیلوں میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پرسابقہ 
کونسلر مردوال ملک محمد علی اعوان اور ماسڑ ملک غلام فرید اعوان موجود تھے۔

پنجابی ،شاعرہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عادل ادبی سنگت کٹھہ مصرال ضلع خوشاب کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ ''پنجابی محفل مشاعرہ ''گزشتہ رات کو کٹھہ مصرال خوشاب میں منعقد ہوا محفل مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت شریف عبدالرشید قادری نے اپنے خوبصورت اور نئے انداز میں پیش کی جسمیں اہلیان کٹھہ سمیت اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی مشاعرہ کا آغاز حسب روایت رات نو بجے شروع ہوا اور محفل صبح تین بجے اختتام پزیر ہوا عوام نے بڑی دلچسپی اور توجہ سے شعراء کرام کو سنا اور دل کھول کر داد دی مشاعرہ کے مہمان خصوصی ملک آصف مزمل اعوان،وائس چئیرمین ملک اعجاز کلیال اور ملک میاں محمد چدھڑ نے شرکت کی ۔

مریضوں کو جان کے لالے پڑگئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میڈیکل سٹور مالکان کی ہڑتال،مریضوں کو جان کے لالے پڑ گئے اگر ایسے ہی احتجاج چند روز اور جاری رہا تو کئی قیمتیں جانوں کو نگل لے گا ذمہ دار کون ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح نوشہرہ وادی سون میں میڈیسن شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے خصوصا میڈیکل سٹورز اور اس سے متعلقہ پرائیویٹ اداروں کی ہڑتال کو تیسرا روز ہو گیا ہے اس دوران تحصیل بھر کے مریضوں کو شدید ،مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے خصوصاشوگر،بلڈپریشر کے مریضوں کو جان کے لالے پڑ چکے ہیں جو عموما روزانہ کی بنیاد پر ادویات استعمال کرتے ہیں ایک جمہوری معاشرہ میں احتجاج کرنا ہر فرد پارٹی یا گروپ کا حق ہوتا ہے مگر بعض شعبہ زندگی میں احتجاج یا کام چھوڑ ہڑتال کسی دوسرے کی زندگی کیلئے خطرہ کا باعث بن سکتا ہے اور یہ میڈیکل کا شعبہ ایسا شعبہ ہے جس میں کام کو چھوڑ دینا یا بند کر دیادینا معاشرہ کے دوسرے افراد کیلئے انتہائی تکلیف کا باعث بن جاتاہے تہذیب یافتہ معاشروں میں ایسے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد عموما بازوؤں پر پٹیاں باند ھ کر یا کسی پبلک مقام پر احتجاجی تقاریر کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں مگر پاکستان میں ایسے احتجاج کو عموما حکمران طبقہ بھی کوئی اہمیت نہیں دیتا جب تک احتجاج میں توڑ پھوڑ ،سخت رویہ یا دوسرے لوگوں کو زچ نہیں کیا جاتا گورنمنٹ بھی نوٹس نہیں لیتی تاہم میڈیکل شعبہ میں احتجاج کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سے مختلف امراض میں مبتلاء افراد کو یاد رکھا جائے اور ایمر جنسی کی ادویات کے استعمال شوگر اور بلڈ پریشر والے مریضوں کو اپنے احتجاج کے دوران بھی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے میڈیکل شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے احتجاج کے طریقہ کار میں ایسی تبدیلی کرنی چاہیے کہ جس سے حکمرانوں کے علاوہ کوئی متائژ نہ ہو۔

شناختی کارڈ فیس اضافے پر تشویش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )حکومت کا شناختی کے اجراء کی فیس میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے غریب اور کم آمدنی والے طبقہ کو پہلے ہی شناختی کارڈ کے حصول میں طرح طرح کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور اپنا حق رائے دہی بھی استعمال نہیں کر سکتے اب جب کہ الیکشن سر پر آ گیا ہے چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت مفت شناختی کارڈ جاری کرتی اور نادرا کو اس ضمن میں سبسڈی فراہم کرتی لیکن حکومت نے نادرا کو شناختی کارڈ کی فیسیوں میں بے تحاشا اضافہ کرنے کے اختیارات دے کر اپنے اخراجات پورے کرنے کی اجازت دے دی ہے جو کہ سراسر عوام کا استحصال ہے حکومت نے غریب طبقہ کو اپنا ووٹ کے استعمال سے روکنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے اہلیان علاقہ ملک میاں محمد،ملک شیرباز،ملک فتح خان ،ملک صاحب خان و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نہ صرف اس اضافے کو واپس لے بلکہ دیہی علاقوں میں غریب اور بے کس عوام کو مفت شناختی کارڈ فراہم کرنے کیلئے ہر جگہ اپنی ٹیمیں روانہ کریں اور عوام کو مفت شناختی کارڈ بنا کر دیں تاکہ غریب عوام کو سہولیات مہیا ہو سکیں۔
;
وادی سون ، جان کے لالے پڑ گئے وادی سون ، جان کے لالے پڑ گئے Reviewed by Khushab News on 8:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.