وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
اے سی نوشہرہ کے گرانفروشوں و جرمانے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر عنصر صغیر خان نے اچانک سستا رمضان بازار کا دورہ کیاسستا رمضان بازار میں لگائے گئے اسٹالز پر اشیائے روزمرہ کی کوالٹی اور معیار کو چیک کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں انہوں نے مین بازار کی دوکانوں کو چیک کیا غیر معیاری اور مضر صحت اشیا روزمرہ کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں کو مجموعی طور پر تین ہزار کے نقد جرمانے کئے اسسٹنٹ کمشنر عنصر صغیر خان نے دوکانداروں کو ہدایات جاری کیں کہ ناجائز منافع خوری غیر معیاری اشیائے روزمرہ کے مرتکب کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ریٹ لسٹ سامنے آویزاں لگائی جائیں تاکہ صارفین مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا خرید سکیں انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے جائز مسائل کے حل کیلئے سائلین کیلئے کھلے ہیں۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ، ڈاکٹر ٖغافل ،مریض خود علاج کرنے لگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اندھیر نگری چوپٹ راج جائیں توجائیں کہاں،تحصیل ہسپتال نوشہرہ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کاہڈی جوڑنے کا انوکھا طریقہ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ محلہ ڈاکٹر والی مسجد کے رہائشی شفیق الرحمن ولد فلکشیر نے بتایا کہ میں موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیامیں وہاں سے تحصیل نوشہرہ ہسپتال پہنچا توڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے میرے ہاتھ کا ایکسرے کروایا ایکسرے کے بعد مجھے بتایا کہ آپ کی ہاتھ کی دوانگلیاں ٹوٹ گئی ہے انگلیاں پر ڈاکٹر نے پٹی لگا دیا پٹی کے بعد مجھے دردزیادہ ہوا تو میں نے پرائیویٹ کلینک پر گیا وہاں ایکسرے دکھایا تو انہوں نے کہا کہ آپ کی انگلیاں نہیں بلکہ ہتھیلی ٹوٹی ہوئی ہے میں دوباہ تحصیل ہسپتال نوشہرہ ڈیوٹی ڈاکٹر کے پاس گیا اسکو بتایا تو اس نے کہا کہ جاؤ پھر بازار سے پلسٹر لے آؤمیں نے کہا سرکاری ہسپتال میں نہیں ہے تو اس نے کہا سرکاری ہسپتال میں ادویات نہیں ہے میں پھر بازار سے پلسڑ لے آیا تو پھر مجھے ڈاکٹر نے ہتھیلی پر پلسڑلگایا اور انگلیوں سے پٹی کھول دی گئی شفیق الرحمن نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نااہل ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

ٹمبر مافیا کا راج، وادی سون کے جنگل ویران ہونے لگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کی خوبصورت وادی محکمہ جنگلات کے ملازمین کی غفلت یا ملی بھگت سے وادی کا حسن تباہ اور ماند پڑنے لگا ہے پچاس کلومیٹر پر پھیلے چاروں اطراف جنگل سے قیمتی درختوں کا کٹاؤ جاری ہے جس سے بلند پہاڑ چٹیل میدان کا منظر پیش کررہے ہیں وادی سون کے بڑے اور چھوٹے قصبات میں غیر قانونی لکڑی کے ٹال بنے ہوئے ہیں درختوں کی کٹائی کے بعد لکڑی صوبہ کے پی کے اینٹ کے بھٹوں تمباکو کی بھٹیوں میں استعمال کرنے کیلئے سمگل کی جاتی ہے اکثر رات کو ٹرکوں کو لکڑی سے لوڈ کرکے رات کے اندھیرے میں دیگر صوبوں میں منتقل کی جاتی ہے اور قریبی ٹالوں پر اونٹوں پر لاد کر مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے یہاں کی سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں محمد عدنان ،محمد عزیز،محمد ریاض نے محکمہ جنگلات کے احکام اور باالخصوص ڈی سی خوشاب چوہدری امجد بشیر سے نوٹس 

لینے کا مطالبہ کیا کہ وادی سون کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری جنگل سے درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کی جائے ۔

عزیر خان سے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سمیرا ملک کے رہنما ملک ناصر خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایم این اے ملک عزیر خان نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور آئندہ الیکشن میں دوبارہ کامیابی کے بعد بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ایم این اے ملک عزیر خان نے ان گنت ترقیاتی کام کرائے جن میں کارپٹ روڈ واٹر سپلائی سکیمیں اور متعدد کام تکمیل کے مراحل میں ہیں حلقہ کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرائے ۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 5:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.