ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر آصف بھا کے 2 قریبی ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس نے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کی استقبالیہ ریلی کا راستہ روکنے شرکاء ریلی پرجوتے اور بوتلیں پھینکنے ، اشتعال انگیز نعرہ بازی کرنے، غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 83کے امیدوار غلام رسول سنگھا کے ایک سو سے زائد سپورٹروں جبکہ محترمہ سمیرا ملک کے نو حامیوں کے خلاف ہوائی فائرنگ اور دنگا فساد کرنے کے الزام میں زیردفعات  348,427,286 506,337    148,149 ت پ اور 6پنجاب ساؤنڈ سسٹم آرڈینینس 2015کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ یہ مقدمہ ایس ایچ او انسپکٹر محمد امین اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزمان نے سنگھا گروپ کے محمد انور ولد مسکین مراسی ساکن محلہ رونق پورہ ، محمد بلال ، محمد وقار ، جعفر بلوچ ، یونس خان بلوچ، محمد اقبال آرائیں، ڈاکٹر شعیب ممتاز آرائیں، محمدرفیع بلوچ، بلال ، مکھو ، تصور ، چوہدری طارق ، محمد نواز نائچ ، خاور بلوچ سمیت 100/120افراد جبکہ آصف بھا کے قریبی ساتھیوں خاور ماچھی ، بابر ماچھی پسران حیات ماچھی سکنائے محلہ گاجریانوالہ اور گروپ کے دیگر افراد حفیظ بٹ ، عنصر مجید بٹ ، وہاب سجرا، گل انور بٹ ، ریحان ولد سرور بلوچ، اشر ف اعوان اور عنصر لوہار شامل ہیں پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق۔محترمہ سمیرا ملک سابقہ ایم این اے خوشاب سپریم کورٹ میں نااہلی سے بحال ہونے پر جب اپنے حلقہ انتخاب میں ریلی کی صورت میں پہنچی تو کٹھہ چوک خوشاب میں سابق ایم پی اے ملک محمد آصف بھا اور دیگر سپورٹرز نے ریلی کے پہنچنے پر استقبال کیا اور آتش بازی و گولے پٹاخے چھوڑے۔جب قافلہ رات فضل حق پیٹرول پمپ پہنچا جہاں نزد الائیڈ بنک غلام رسول سنگھا کا الیکشن آفس بنا ہوا ہے کے سپورٹرز نے ون وے جوہرآباد روڈ مکمل طور پر بند کی ہوئی تھی جب قافلہ سنگھا الیکشن آفس کے سامنے سے گزر رہا تھا تو سنگھا گروپ کے مسمی انوار نے ساؤنڈ سسٹم کی آواز بلند کر کے نعرے بازی شروع کر دی اور دیگر سپورٹرز نے نعرے بازی کرتے ہوئے قافلہ پر جوتے اور بوتلیں پھینکیں جواباً ایک کس نے اسلحہ آتشیں سے ہوائی فائرنگ کی اور دونوں گروپ کے سپورٹرز میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی جس پر پولیس اور دونوں سیاسی گروپس کے اشخاص نے مداخلت کر کے بیچ بچاؤ کروایا۔دونوں گروپوں نے قانون کی خلاف ورزی کی جس پر ڈی پی او خوشاب ابرار حسین نیکوکاراکے حکم پرقانون کو ہاتھ میں لینے والے دونوں سیاسی گروپس کے اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
;
ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر آصف بھا کے 2 قریبی ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر آصف بھا کے 2 قریبی ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 6:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.