وادی سون ، ڈاکو وں کی لوٹ مار فائرنگ سے ایک زخمی


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ رات وادی سون پہاڑی میں بابا کچھی والا موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ہنڈائی ڈارئیور محمد غونث شدید زخمی ہوگیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح سحری کے وقت بابا کچھی والا موڑ کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکرمسافروں کو لوٹ رہے تھے واردات کے دوران جب ایک ہندائی پہنچی تو ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو شدید زخمی کر دیا ڈاکوؤں نے مسافروں سے نقدی اور موبائل چھین لئے پٹرولنگ پولیس ہمیشہ کی طرح اپنی نیند پوری کرتی رہی اور ڈاکو مسافروں پر تشدد کرتے رہے اور لوٹتے رہیں اہلیان علاقہ نے ڈی پی او خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ گشت نظام کو موثر بنایا جائے یاد رہے کہ مذکورہ پہاڑی میں متعدد بار ڈکیتیاں کی وارداتیں ہوچکی ہیں جنکا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل مردوال کی اہم شخصیت کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اور امیدوار پی ٹی آئی ملک فتح خالق بندیال کو روایتی دعائے خیر دی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مردوال کی سیاسی وسماجی شخصیت ملک افضل نمبردار اور ملک عاقل اعوان نے گزشتہ روز اپنے گھر میں ملک فتح خالق بندیال کو افطار پارٹی دی ،افطار پارٹی میں یونین کونسل مردوال کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر امیدوار ملک فتح خالق بندیال نے کہا کہ میں وادی سون کی محرومیوں سے واقف ہوں سابقہ سیاسی نمائندوں نے وادی سون کو سوائے جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں وادی سون میں نہ تو سڑکیں ہیں اور نہ ہی کوئی صحت جیسی بنیادی سہولیات ہیں انشاء اللہ اگر آپ جیسے مخلص بھائیوں نے ساتھ دیا تو میری کامیابی یقینی ہے یونین کونسل مردوال سے ملک افضل نمبردار اعوان کی آج شمولیت میرے لئے باعث خوشی ہے میں انکا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل نلی سے مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے مخالفین جو مرضی حربے استعمال کر لیں شکست انکی مقدر بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)دامن مہاڑ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک خاور ایوب اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے93اور حلقہ پی پی83پر مسلم لیگ ن جسکو ٹکٹ دیں گی میں اسکو مکمل سپورٹ کرونگا ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون نوشہرہ میں گھریلو سلنڈروں میں گیس اور غیر قانونی ریفلنگ کا دھندہ عروج پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی،ڈی سی خوشاب نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق وادی سون میں جگہ جگہ گیس سلنڈروں کی دوکانیں کھول لی گئی ہے اور غیر قانونی طور پر اپنی دوکانوں میں گیس سلنڈر کھ دئیے گئے ہے جو کہ کسی بھی وقت سلنڈر پھٹنے سے بڑا واقعہ پیش آ سکتا ہے وادی سون میں چند دوکانداروں کے پاس لائسنس ہے لیکن کئی دوکاندار نے بغیر لائسنس کے سلنڈر رکھیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی حفاظتی سامان موجود ہیں کہ اللہ نہ کریں جب کوئی ایسا حادثہ پیش ہو جائے تو انکے پاس کوئی ایسا آلہ نہیں ہے جو اس حادثہ پر قابو پایا جا سکا اہلیان علاقہ ملک اقبال،ملک نعمان،محمد عزیز ،ملک عدنان و دیگر نے ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جنکے پاس لائسنس نہیں ہے ان دوکانداروں کے خلاف فوری طور پر کراوائی کی جائے اور انکی دوکانیں سیل کی جائے ۔
;
وادی سون ، ڈاکو وں کی لوٹ مار فائرنگ سے ایک زخمی وادی سون ، ڈاکو وں کی لوٹ مار فائرنگ سے ایک زخمی Reviewed by Khushab News on 6:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.