وادی سون میں بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم


Image may contain: 1 person
نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سپریم کورٹ کراچی کی طرف سے سابق وفاقی وزیر کے حق میں فیصلہ آنے پر حلقہ این اے93میں مٹھائیاں تقسیم اور بھنگڑے ڈالے گئے ۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ثاقب نثار ، مسٹر جسٹس گلزار حسین اور مسٹر جسٹس منیب اختر پر مشتمل فاضل بنچ نے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کی نااہلی کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخاب لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے فاضل بنچ نے یہ فیصلہ محترمہ سمیرا ملک کی طرف سے دائر ریویو پٹیشن کی سماعت کے بعد سنایا ۔ محترمہ سمیرا ملک 2002اور 2008کے انتخابات میں ایم این اے منتخب ہوئیں اور 2018کے انتخاب کو ان کے مدمقابل امیدوار عمر اسلم اعوان نے چیلنج کردیااور موقف اختیار کیا کہ محترمہ سمیرا ملک بی اے کی ڈگری جعلی ہے ۔ محترمہ سمیرا ملک نے اس پٹیشن کی سماعت کے دوران 2013کے انتخابات میں حصہ لیا اور پھر ایم این اے منتخب ہوگئیں لیکن 2013کے انتخابات کے چند ماہ بعد سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ جس کے سبب ان کے بیٹے ملک محمد عزیر خان نے ضمنی الیکشن لڑا اور وہ اسی حلقہ سے ایم این اے منتخب ہوئے ۔محترمہ سمیرا ملک نے 2014ء میں سنائے جانے والے نااہلی کے فیصلہ کے خلاف ریویو پٹیشن دائر کی جس کی ہفتہ کے روز کراچی رجسٹری میں سماعت کے بعد ان کی نااہلی کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے کر انہیں انتخاب لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق محترمہ سمیرا ملک کی تصاویر اصلی ہے اور یونیورسٹی کے ریکارڈ کے مطابق ان کی ڈگری بھی اصلی ہے ۔ جدید سائنسی طریقوں کے دور میں کسی خاتون پر جعل سازی کادھبہ نہیں لگایا جاسکتا اس لئے فاضل بنچ نظر ثانی کی درخواست کو منسوخ کرتے ہوئے محترمہ سمیرا ملک کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے ۔

فتح خالق بندیال کو ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حلقہ پی پی82سے پی ٹی آئی کی طرف سے فتح خالق بندیال کو ٹکٹ ملنے کے بعد حلقہ کی عوام میں خوشی کی لہڑ دوڑ گئی ہے اہلیان علاقہ وادی سون کی طرف سے عمران خان کو خراج تحسین پیش ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی82میں پاکستان تحریک انصاف کا فتح خالق بندیال کے حق میں فیصلہ آنے پر حلقہ کی عوام نے خوش آئند کہا ہے کیونکہ موجودہ پرانے سیاسیوں نے حلقہ کو کھنڈرات بنا دی ہے حلقہ میں نہ کوئی ہسپتال،تعلیم ،پانی جیسی بنیادی سہولتیں نہ ہے بلکہ حلقہ میں کئی ایسی آبادیاں ہے جہاں پر اس جدید دور میں بھی انسان جانوروں کے ساتھ پانی پیتے ہیں حلقہ میں سرکاری ہسپتال موجود ہیں لیکن وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے اگر خدانخواستہ کوئی مریض ایمر جنسی میں آ جائے تو اسے جوہر آباد منتقل کر دیا جاتا ہے جو سڑک خراب ہونے کی وجہ سے مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتا ہے حلقہ کی تمام سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں کوئی ایک سڑک نہیں ہے جس پر گاڑی تو دور کی بات سائیکل چلانی بھی مشکل ہے اہلیان علاقہ محمد طالب،ملک شبیر،ملک نعمان،ملک نعیم ٹوانہ،ملک ممتاز ٹوانہ،ملک فیصل نظام،محمد فاروق نے کہا ہے کہ ملک فتح خالق بندیال نیا چہرہ ہے اور عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں اور جسطرح عوام انکو محبت دے رہی ہے انشاء اللہ وہ کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کو ختم کریں گے اور عوام کی محبت کا قرض انکی خدمت کر کے اتاریں گے ۔


;
وادی سون میں بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم وادی سون میں  بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم Reviewed by Khushab News on 9:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.