سیشن جج خوشاب ، مجسٹریٹ کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے مجسٹریٹ دفعہ 30خوشاب حسنین احمد انور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ افضل جاوید، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرفراز ہارون خان اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹر بلال حیدر نے انکا استقبال کیا ،جج صاحبان نے خواتین وارڈ اور نوعمر وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مزید سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا، بعد ازاں جیل کچن، ہسپتال اور میڈیکل سٹور کا معائنہ کیا اور اسیران کیلئے بہترین خوراک اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا،معمولی مقدمات میں قید دو افراد عثمان اور میاں محمد کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا۔ں
سیشن جج خوشاب ، مجسٹریٹ کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ سیشن جج خوشاب ، مجسٹریٹ کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ Reviewed by Khushab News on اگست 02, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.