سفاک مودی کو سبق سکھانے کے لیے فوج کے ساتھ ہیں

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے اس جنت نظیر علاقہ پرجبری قبضے کی کوشش کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے سفاک مودی کو۔سبق سکھانے کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کے غیور عوام کسی بھی قیمت پر کشمیر کو خود سےجدا نہیں یونے دیں گے۔انہوں نےکہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کشمیر میں ہونیوالے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور عالمی امن کے دعویداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس قتل و غارت اور خونریزی رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
سفاک مودی کو سبق سکھانے کے لیے فوج کے ساتھ ہیں سفاک مودی کو سبق سکھانے کے لیے فوج کے ساتھ ہیں Reviewed by Khushab News on 7:36:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.