کشمیر کو کوئی پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا، امیر حیدر سنگھا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق چیئر مین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی، وادی میں انسانی بحران ہے، خوراک اور ادویات بھی نہیں مل رہیں مقبوضہ کشمی کا مسلسل 25 روز سے دنیا سے رابطہ منقطع ہے، عوام کرفیو کے باوجود سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔ یہاں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   مسئلہ کشمیر کے حل کا ایک ہی راستہ ہے، کشمیر کے معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ امیر حید ر سنگھا نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،ہمار اجینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں، کشمیر کو کوئی پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا، کل وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے عوام باہر نکلیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز پاکستانی عوام کشمیریوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے۔

کشمیر کو کوئی پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا، امیر حیدر سنگھا کشمیر کو کوئی پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا، امیر حیدر سنگھا Reviewed by Khushab News on اگست 29, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.