آثار قدیمہ کی عدم توجہی ،تھل میں تاریخی عمارت کی حالت مخدوش



 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نورپورتھل کے نواحی موضع جوڑاکلاں میں قیام پاکستان سے قبل کاتعمیر شدہ مندر آج بھی موجود محکمہ آثارقدیمہ کی عدم توجہ کے باعث مندر کی حالت مخدوش ہوکر رہ گئی، اہلیان علاقہ نے بتایاکہ دریائے جہلم کنارے آبادجوڑاکلاں پرانا قصبہ ہے قیام پاکستان کے عمل میں آنے کے بعد غیر مذاہب کے افراد یہاں آیا کرتے تھے لیکن بعد میں اس علاقہ میں اقلیت کے لوگ موجودنہ ہونے کی وجہ سے یہ مندر ویران ہوکر رہ گیا ہے اور نہ ہی کسی محکمہ نے آج تک کوئی توجہ کی ہے اس مندر کو یہاں کے لوگ دھرم سال کے نام سے بولتے ہیں۔
آثار قدیمہ کی عدم توجہی ،تھل میں تاریخی عمارت کی حالت مخدوش آثار قدیمہ کی عدم توجہی ،تھل میں تاریخی عمارت کی حالت  مخدوش Reviewed by Khushab News on اگست 28, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.