دو خواتین اغوا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )خوشاب اور نواحی علاقوں میں دو خواتین کو اغواء کر لیا گیا' اغواء کی پہلی واردات جھوک بادشاہانوالہ خوشاب میں ہوئی جہاں محمد عمران ' شکیل' شیر باز ' جہان خان اور اُن کے ساتھیوں نے ایک شادی شدہ خاتون سائرہ بشیر کو اغواء کیا۔ خوشاب پولیس نے مغویہ کے والد منیر حسین کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اغواء کی دوسری واردات وسطی شیر والی میں ہوئی جہاں محمد رمضان نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی معاونت سے محمد افضل کی بیٹی رُخسانہ کو اغواء کیا پولیس نے دونوں وارداتوں کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مغوی خواتین بازیافت نہیں ہوئیں۔ 

دو خواتین اغوا دو خواتین اغوا Reviewed by Khushab News on 7:01:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.