بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کوزیادتی کا نشانہ بنا کر زہر دیدیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیو سیٹلائٹ ٹائون جوہرآباد میں جنید نامی ایک نوجوان نے گھریلو ملازمہ 12سالہ بچی  کو نشہ آور دوائی پلا کر جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا اور اپنے جرم کی پردہ پوشی کیلئے اُسے زہر کھلا دی۔ بارہ سالہ علینا کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے بعد متاثرہ بچی کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے اور اب اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے سٹی پولیس جوہرآباد نے علینا کے والد  کی رپورٹ پر ملزم جنید کے خلاف زیر دفعات376 اور 337j ت پ مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رحمن کالونی کی رہائشی بارہ سالہ بچی نیو سیٹلائٹ ٹائون جوہرآباد میں ایک خاتون شمیم زوجہ حاجی کے ہاں ملازم تھی اور اس کے گھریلو کام کاج کرتی تھی۔ اس دوران شمیم کے بھتیجے جنید نے تنہائی میں اُسے کوئی نشہ آور چیز کھلا دی اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور زہر دے کر قتل 
کرنے کی کوشش کی۔ 
نوٹ:صحافتی ضابطہ اخلاق کے مطابق جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی تصویر ، نام یا شناخت شائع نہ کرنا خوشاب نیوز ڈاٹ کام کی پالیسی ہے

بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کوزیادتی کا نشانہ بنا کر زہر دیدیا بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کوزیادتی کا نشانہ بنا کر زہر دیدیا Reviewed by Khushab News on 5:33:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.