گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں کشمیر کانفرنس

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گذشتہ روز ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا -کانفرنس کی صدارت ہیڈ مسٹریس یا سمین فیروز نے کی -کانفرنس میں اساتذہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی -ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز نے نئی نسل کو پاکستان کے قیام اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہونے کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی دی -صدر تقریب نے کشمیر میں مسلمانوں پر انڈیا کے مظالم،بھارتی افواج کی بربریت سے بھی آگاہ کیا -طلباء و طالبات و اساتذہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہاہ کرنے کے خلاف تقاریر کیں اور کشمیریوں کی ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا -
گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں کشمیر کانفرنس گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں کشمیر کانفرنس Reviewed by Khushab News on 3:00:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.