خوفناک حادثہ 5 جاںبحق 12 شدید زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )موٹروے پر کلر کہار کے قریب مسافر بس اور ٹرالہ میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 5افرا جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لیے سرگودھا سے قافلہ بذریعہ بس تلہ گنگ جا رہا تھا کہ کلرکہار کے قریب راولپنڈی سے آنے والا ٹرالہ بریک فیل ہو جانے سے موٹر وے کا ڈیوائیڈر توڑتا ہوا بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 نے ٹراما سنٹر جا کر دم توڑ دیا۔ موٹروے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو کلر کہار اور چکوال کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی نازک بیان کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں رحیم یارخان کا غلام عباس، محمد ظریف اور ایک نامعلوم جبکہ زخمیوں میں سرگودھا کا علی رضا، ارسلان، وسیم عباس، علی رضا ولد محمد رمضان، علی حسن، ایم شامی، حیدر، وحیداللہ اور سمیع اللہ، علی پور سیداں بھیرہ کا ندیم، بھلوال کا نعیم، دبیر، فیاض، سمیع اللہ اور قیصر وغیرہ شامل ہیں۔
خوفناک حادثہ 5 جاںبحق 12 شدید زخمی خوفناک حادثہ  5 جاںبحق 12 شدید زخمی Reviewed by Khushab News on ستمبر 23, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.