ماضی میں محض نعروں سے کام چلایا گیا

خوشاب نیوز داٹ کام)چیئرمین قائمہ کمیٹی امورخارجہ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہاہے کہ حکومت حقیقی معنوں میں تبدیلی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے عوامی مسائل عوامی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ماضی میں عوامی فلاح وبہبودکیلئے کوئی اقدمات نہیں اٹھائیے گئے ہیں جس کی وجہ سے مسائل بڑھتے چلے گئے بے دریغ قرضوں کے حصول نے معیشت کا بیڑا غرق کیا جسے کنٹرول کرنے کیلئے موجودہ حکومت دن رات کام کررہی ہے دورہ نورپورتھل کے موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوے افراد سے انکے مسائل سنتے ہوئے بات چیت کررہے تھے۔
 انہوں نے کہاکہ نورپورتھل سمیت حلقہ این اے 94میں مسائل کے حل کیلئے کئی ایک مقامات پر کام شروع کردیاگیاہے مسائل بتدریج حل کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انشاء اللہ مسائل حل کریں گے عوامی خدمت شروع دن سے مشن ہے اس مشن کی تکمیل کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی ماضی میں مسائل حل کرنے کی بجائے صرف نعروں سے کام چلایاگیا جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کثیرتعدادمیں موجودتھے۔
ماضی میں محض نعروں سے کام چلایا گیا ماضی میں محض نعروں سے کام چلایا گیا Reviewed by Khushab News on ستمبر 15, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.