ناشتہ کرتے طالب علموں پر قیامت ٹوٹ پڑی 1جاںبحق متعدد زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال/­سرگودھا ،تیز رفتار بے قابو ٹرک سڑک کنارے ناشتہ کرنے والے طلبہ پر چڑھ گیا ایک طالب علم جان بحق چار شدید زخمی ہو گئے مقامی اکیڈمی کے سیکنڑوں طلبہ کا ساتھی کی ہلاکت پر شدید احتجاج زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا تفصیلات کے مطابق ساہیوال سرگودھا روڈ پر قائم مقامی اکیڈمی کے طالب علم اسد وسیم،محمد عمیر،محسن رضا، اسامہ ارشد،محمد عثمان سڑک کنارے ہوٹل سے ناشتہ کرنے جا رہے تھے کہ ٹرک نمبری ایف ڈی اے9586 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر طلبہ پر چڑھ گیا جس سے اسد وسیم ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی زخمی ہو گئے ٹرک ڈرائیور ٹرک موقع پر چھوڑ کر بھاگ گیا پولیس تھانہ ساہیوال نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف ٹرک قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔
ناشتہ کرتے طالب علموں پر قیامت ٹوٹ پڑی 1جاںبحق متعدد زخمی ناشتہ کرتے طالب علموں پر قیامت ٹوٹ پڑی 1جاںبحق متعدد زخمی Reviewed by Khushab News on ستمبر 14, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.