اہل تھل کی محبتیں میرا قیمتی اثاثہ ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چوہدری محمد جعفر گجر نے کہاہے کہ ہر سرکاری ملازم ملکی وسیع ترمفاد اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اداکرے اہلیان تحصیل نورپورتھل کی خدمت کرکے دلی سکون حاصل ہوا مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے گئے ڈی پی ایس سکول اہلیان نورپورتھل کے کے لئے ایک تحفہ ہے جس سے ہمارے کل کے روشن مستقبل کے ضامن مستفید ہوسکیں گے تحصیل نورپورتھل کے عوام کی محبتیں میری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں جوہمیشہ ساتھ رہیں گی وہ اے سی آفس،ایم سی ملازمین کی جانب سے اپنے اعزازمیں دی گئی الواداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آنے والے اسسٹنٹ کمشنر بھی علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار اداکریں گے تقریب میں ڈی ایس پی نورپورتھل سرکل مہر جاوید اقبال، ایس ایچ اوتھانہ نورپورتھل سلیم اللہ خان، ایس سی آئی لینڈاراضی سنٹر رانا خرم شہزاد، چیف آفیسر ایم سی ناصر حسین کنول،شیخ عبدالمجید،مہر ضرار احمد، ملک الفت حسین سیال، ملک ارشد، ران ثناء اللہ، راؤ عبدالحمید، خالد جاویداعوان، محمد بخش نتھوکہ سمیت دیگر بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔
اہل تھل کی محبتیں میرا قیمتی اثاثہ ہے اہل تھل کی محبتیں میرا قیمتی اثاثہ ہے Reviewed by Khushab News on ستمبر 21, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.