شہادت اہل بیت نے اسلام کو زندہ جاوید کر دیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ شہادت اہل بیت نے اسلام کو زندہ جاوید کر دیا۔ امام حسین کے جذبہ قربانی کی مثال ابد تک مسلمانوں کو یاد رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حسینی فلسفہ شہادت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخر ت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ درس کربلا ہمارے لئے مشعل راہ ہے.حضرت امام حسین نے کربلا میں عظیم قربانی پیش کر کے اسلام کو نئی زندگی بخشی معرکہ کربلا حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن ثابت ہوا اور حضرت امام حسین ؓ کی یادمنانے سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے ۔
شہادت اہل بیت نے اسلام کو زندہ جاوید کر دیا  شہادت اہل بیت نے اسلام کو زندہ جاوید کر دیا Reviewed by Khushab News on ستمبر 16, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.