صحافی کے بھتیجے کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث موت کی تحقیقات شروع

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) خوشاب کے سینئر صحافی چوہدری عزیز الرحمن کے جواں سال  بھتیجے  کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت ولاپرواہی کے باعث موت کی تحقیقات شروع ۔ چوہدری عزیز الرحمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سائٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈی ایچ کیوہسپتال خوشاب بمقام۔جوہرآباد میں مورخہ تیئیس اگست 2019 عملہ کی غفلت ولاپرواہی سے بھتیجے کی موت پرتحقیقات اورذمہ داران کے تعین کے لئے ایم ایس کودی گئی درخواست پرانکوائری آفیسرڈاکٹرقاسمی اورڈاکٹرامیرعبداللہ نے ڈاکٹر رمشا،ڈسپنسرافتخاراورمیرے بیانات سنے ۔انکوائری ٹیم۔نے دونوں کواپنے تحریری بیانات انکوائری کمیشن کو جمع کرانے کی ہدائت کی۔اور دودن۔کے اندر رپورٹ ایم ایس کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
صحافی کے بھتیجے کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث موت کی تحقیقات شروع  صحافی کے  بھتیجے  کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث موت کی تحقیقات شروع Reviewed by Khushab News on ستمبر 03, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.