پی ٹی آئی کے حمائتی اینکر کا فیاض چوہان اور دو حسیناوں پر الزام


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اینکرپرسن مبشر لقمان نے ایس پی ماڈل ٹاون کے نام ایک درخواست میں پی ٹی آئی کے وزیر فیاض الحسن چوہان اور دوخواتین کے خلاف ان کے پرائیویٹ جہاز میں چوری کا الزام لگایا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے ایما پر دو خواتین جن میں سے ایک کا نام حریم شاہ اور اس کی دوست نے ان کے جہاز میں گھس کر لاکھوں مالیت کے کیمرے اور دیگر سامان چوری کیاہے۔ درخواست تھانہ نصیر آباد لاہور میں مبشر لقمان کی طرف سے بھیجی گئی ۔ واضح رہے کہ حریم شاہ اور اسکی دوست سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے مشہور اور پچھلے دنوں صوبائی وزیر فیاض الحس چوہان کے ساتھ بھی ایک ویڈیو میں نظر آئی تھی ۔ دوسری جانب اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ باقاعدہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور لاہور ائیر پورٹ کے اندر خواتین کس طرح داخل ہوئی یہ بھی چیک کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے حمائتی اینکر کا فیاض چوہان اور دو حسیناوں پر الزام پی ٹی آئی کے حمائتی اینکر کا فیاض چوہان اور دو حسیناوں پر الزام Reviewed by Khushab News on ستمبر 05, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.