وادی سون سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، اعجاز احمد


نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ نوشہرہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ محمد اعجاز احمد نے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کر کے پر امن معاشرے کے قیام میں اپنے حصہ کا کردار ادا کریں جرائم اور سماجی برائیوں کا خاتمہ میرا اولین مشن ہے ڈی پی او خوشاب کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری ہے عوام بلا خوف وخطرہ مجھ سے معاملات شیئر کر سکتے ہیں انکا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کیلئے پولیس کے موئژگشت کے نظام کو بڑھا دیا گیا ہے کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی خصوصا نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنا میری اولین ترجیح ہے پولیس کا مقصد دن رات ہر خاص وعام کو تحفظ فراہم کرنا ہے
وادی سون سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، اعجاز احمد وادی سون سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، اعجاز احمد Reviewed by Khushab News on ستمبر 01, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.