پولیس مسلح ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب پولیس گزشتہ رات ہونیوالی 2مسلح ڈکیتیوں کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ۔ گزشتہ شب نامعلوم ڈاکوئوں نے سابق ایم پی اے کیپٹن ڈاکٹر محمد رفیق کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور 80تولے سونا لوٹ لیا تھا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چار نامعلوم ڈاکو ئوں نے سابق ایم پی اے کیپٹن ڈاکٹر محمد رفیق کے گھر میں گھس گئے تھے اور نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے علاوہ ازیں رنگپوربگھورکلورکوٹ روڈپر گزشتہ رات ہونے والی ڈکیتی کاسراغ بھی نہ مل سکا رانا وسیم اپنے ملازم اعجاز کے ہمراہ لاری اڈہ رنگپور پر اپنی دکان بند کرکے گھر چک 43 ڈی بی جا رہا تھا کہ ڈیرہ محمدخان برف کارخانہ کے قریب نامعلوم ڈاکوگن پواٸنٹ پر ہنڈا 125 موٹر ساٸیکل اورسولہ ہزار روپے چھین کر فرار ہو گٸے پولیس تھانہ نورپورتھل ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔اس سے قبل بھی جھرکل روڈ اسکیپ چینل کے قریب ایسی ہی واردات ہو چکی ہے۔
پولیس مسلح ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام پولیس مسلح  ڈکیتی اور چوری  کی وارداتوں  کا سراغ لگانے میں ناکام Reviewed by Khushab News on ستمبر 22, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.