عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا، کیپٹن(ر) صفدر

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تبدیلی نہیں بلکہ تباہی لائی لائی ہے حکومت جمہوریت اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ حکومت کی بدترین ناکامیوں کی بناء پر میثاقِ پاکستان وقت کی ضرورت ہے۔ ن لیگ ملک بھر کی عوام میں مقبول پارٹی ہے اس پارٹی کے خلاف سازشوں کا بیج بونے والے ناکام رہیں گے۔ وہ اپنے دورہ خوشاب دورانِ تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی راہنما سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان سے ملاقات کے موقع پر وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے انجم عقیل، سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان اور ن لیگ یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر ملک سعد بشیر اعوان سبھی موجود تھے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ ضلع خوشاب ن لیگ کے متوالوں کا مضبوط قلعہ ہے اور میاں محمد نواز شریف کے دل عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں وہ کوٹ لکھپت جیل میں بھی غریب عوام کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں کیونکہ موجودہ نااہل قیادت نے غریب عوام سے دو وقت کی روزی، روٹی چھین لی ہے۔ بعد ازاں کیپٹن صفدر کے ہمراہ ملک شاکر بشیر اعوان و دیگر راہنمائوں نے نواب آف کالا باغ ، نواب اسد خان مرحوم کی رہائش گاہ جا کر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دُعا کی۔
عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا، کیپٹن(ر) صفدر عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا، کیپٹن(ر) صفدر Reviewed by Khushab News on 5:14:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.