ہائی سکول پیلووینس کے پوزیشن ہولڈر طالب علم کے اعزاز میں تقریب

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ ہائی سکول پیلووینس کی انتظامیہ کی جان سے  سکول کے   ہونہار طالب علم خلاص خان جسرہ ولد ملک محمد عظیم جسرہ کے اعزاز میں  ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طالب علم مذکور تعلیمی بورڈ سرگودھا کے امتحان میٹرک آرٹس میں بورڈ سطح پر پہلی پوزیشن کا حامل، ہیڈ ماسٹر ملک لیاقت علی جسرہ کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد جعفرگجرکی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ پروقار تقریب میں لینڈ ریکارڈ آفیسر رانا خرم شہزاد،  معززین علاقہ کے  علاوہ اساتذہ کرام
 اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اے سی نور پور تھل جعفر گجر ، ہیڈماسٹر لیاقت علی اور پوزیشن ہولڈر طالب علم خلاص نے خطاب کرتے ہے تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے آخر میں طالب علم کو خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔
ہائی سکول پیلووینس کے پوزیشن ہولڈر طالب علم کے اعزاز میں تقریب ہائی سکول پیلووینس کے پوزیشن ہولڈر طالب علم کے اعزاز میں تقریب Reviewed by Khushab News on 8:24:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.