نورپورتھل میں یوم دفاع ریلی نکالی گئی

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )تحصیل نورپورتھل میں یوم دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ نورپورتھل شہر اور نواحی مواضعات میں اس دن کی مناسبت سے ریلیوں اور تقاریب کاانعقاد کیاگیا۔ مرکزدفاع وطن ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمدجعفرگجر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض حسن ملک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مہرمحمدجاویداقبال ، لینڈ ریکارڈ آفیسر رانا خرم شہزاد ، صدر تحصیل بارایسوسی ایشن ملک محمددین دھپڑا اور سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمدوارث جسرہ نے کی۔ ریلی میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر عبدالغفور ملک ، پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ملک محمدحفیظ راہداری ، سیکرٹری تحصیل بار ملک ابرار حسین پہوڑ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد سبطین ،چیف آفیسر ناصرحسین کنول کے علاوہ اساتذہ کرام ، وکلاء ،تاجروں ،طلباء ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہاۓ زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے شہداۓ وطن کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم پھر سے تجدید عہدکرتے ہیں کہ وطن عزیز کی حفاظت کےلیے ہرگز کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاۓ گا۔ دشمن کو ارض پاک کی طرف کبھی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے اس مادرگیتی کی حفاظت کےلیے جانوں کانذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جاۓ گا۔ اس موقع پر شرکاۓ ریلی نے کشمیریوں کے ساتھ بھی بھرپور یکجہتی کااظہار کیا۔ شرکاۓ ریلی نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کےفلک شگاف نعرے لگاۓ۔
نورپورتھل میں یوم دفاع ریلی نکالی گئی نورپورتھل میں یوم دفاع ریلی نکالی گئی Reviewed by Khushab News on 5:04:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.