وادی سون، مقدمہ قتل کا فیصلہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے تھانہ نوشہرہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو عمر قید جبکہ شک کا فائدہ دیتے ہوئے ایک ملزم کو بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے استغاثہ کے مطابق گل فراز ' محمد طارق اور حمزہ بلال نے 7جولائی 2018کو شکر کوٹ نوشہرہ کے رہائشی محمد نعیم کو دیرینہ عداوت کی بنا پرقتل کیا تھا جس پر تھانہ نوشہرہ نے ملزمان کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا جس کا گذشتہ روز فیصلہ سنایا گیا اور گل فراز اور محمد طارق کو عمر قید اورپانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ حمزہ بلال کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنایا
وادی سون، مقدمہ قتل کا فیصلہ وادی سون، مقدمہ قتل کا فیصلہ Reviewed by Khushab News on ستمبر 16, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.