حوالات میں ملزمان پر تشدد برداشت نہیں کیا جائےگا

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رانا شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نےدفتر پولیس جوہرآباد میں جملہ ڈی ایس پیز ، جملہ ایس ایچ اوز، انچارج سیکورٹی اور انچارج ٹریفک پولیس کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد کی. ڈی پی او خوشاب نے ضلعی کرائم کی صورتحال کاجائزہ لیا. ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ حوالات میں بند ملزمان پر تشدد اور کرپشن کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوام دوست رویہ اختیارکریں اور کسی شخص کی عزت نفس کو ہر گز مجروح نہ کریں۔
حوالات میں ملزمان پر تشدد برداشت نہیں کیا جائےگا حوالات میں ملزمان پر تشدد برداشت نہیں کیا جائےگا Reviewed by Khushab News on 10:34:00 AM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.