دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا میں فائرنگ کر کے چچا اور بھتیجے کو قتل کر دیا گیا۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پرسرگودھا کے تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقے عالم والا میں گھر میں سوئے ہوئے چاچا اور بھتیجا پر آٹھ افراد نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں چچا اور بھتیجا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ پرانی قتل کی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔
دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات Reviewed by Khushab News on ستمبر 14, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.