دو کروڑ کے فنڈز جاری ، 21 ستمبر کو سنگ بنیاد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی عمارت کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جس کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا پی ٹی آئی دفتر نور پور تھل کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ماضی میں ملک کو بے دریغ کرپشن سے کھوکھلا کیا گیا ملکی خزانے خالی چھوڑ کر معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کو اپنا شعار بنایا ہے تحصیل نور پور تھل میں تعلیم کے معیار کی بلندی کیلئے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی بلڈنگ کیلئے دو کروڑ روپے ریلیز ہو چکے ہیں جس کاسنگ بنیاد بہت جلد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کو پانچ کروڑ اور ہر یونین کونسل کو 50لاکھ کی گرانٹ کی فراہمی سے پسماندگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی اس موقع پر انہوں نے کارکنان کے مسائل سنے اور انہیں فی الفور حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔
دو کروڑ کے فنڈز جاری ، 21 ستمبر کو سنگ بنیاد دو کروڑ کے فنڈز جاری ، 21 ستمبر کو سنگ بنیاد Reviewed by Khushab News on ستمبر 17, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.