ن لیگ کے سابق وزیرآصف بھا سمیت 32افراد کیخلاف مقدمہ درج


فائل فوٹو
     خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے ‏سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھاء جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر عبداللہ احمد سمیت 32 افراد کیخلاف محرم الحرام میں دفعہ 144 کیخلاف ورزی کرنے اور ریلی نکال کر روڈ بلاک کرنے کے الزام میں تھانہ خوشاب میں زیر دفعہ 341اور188 کے تحت مقدمہ درج۔ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز آصف بھا کی قیادت میں سپورٹس جمنائزیم پر بااثر 
آصف بھا و دیگر کیخلاف درج ایف آئی آر کا عکس
افراد کی جانب سے مبینہ ناجائز قبضہ کے خلاف ریلی نکالی گئی شرکانے قبضہ کے خلاف مذمت پر مبنی بینر بھی اٹھارکھے تھے۔ایف آئی آر میں سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو،سابق چیرمین ضلعی زکواۃ عشر 
اسے بھی ضرور پڑھیں:اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں
کمیٹی چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ، حاجی حبیب الرحمن صدر انجمن تاجران خوشاب ، اشرف اعوان سابق چیئرمین بلدیہ جوہرآباد،خاور ماچھی اڈا منیجر بندیال ٹرانسپورٹ،محمد قدیر مینجر سکائی ویز خوشاب، محمد عامر خان بلوچ سابق وائس چیئرمین بلدیہ خوشاب اوررضوان بھا وغیرہ شامل ہیں ۔
ن لیگ کے سابق وزیرآصف بھا سمیت 32افراد کیخلاف مقدمہ درج ن لیگ کے سابق وزیرآصف بھا سمیت 32افراد کیخلاف مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 3:47:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.